سوال:
کیا عورت ایمیٹیشن جیولری پہن سکتی ہے؟
جواب: عورتوں کے لیے ہر قسم کی دھات سے بنا ہوا زیور پہننا جائز ہے، البتہ انگوٹھی صرف سونے اور چاندی کی پہننا جائز ہے، ان دو کے علاوہ کسی اور دھات سے بنی ہوئی انگوٹھی پہننا جائز نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
اعلاء السنن: (294/17، ط: بیروت)
یباح للنساء من حلي الذھب والفضۃ والجواھر کل ما جرت عادتھن یلبسہ کالسوار، والخلخال، والقرط، والخاتم، وما یلبسہ علی وجوههن وفي أعناقھن وأرجلھن وأذانھن وغیرہ۔
الھندیۃ: (335/5، ط: دار الفکر)
التختم بالحديد والصفر والنحاس والرصاص مكروه للرجال والنساء جميعا۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی