عنوان: درختوں کی پیوند کاری کا حکم(10666-No)

سوال: پیوند کاری سے درخت کی قسم تبدیل ہوجاتی ہے کیا یہ کارِخداوندی میں دخل اندازی کے زمرے میں آتا ہے یا نہیں؟ اور کیا شرعی طور پر پیوند کاری سے فوائد حاصل کرنا جائز ہے؟

جواب: درختوں کی پیوند کاری کرنا جائز ہے، چاہے وہ پیوند کاری اسی درخت کی قسم سے ہو یا دوسرے درختوں کی اقسام سے ہو، لہذا اس پیوند کاری سے فائدہ حاصل کرنا بھی جائز ہے، شرعاً اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

سنن ابن ماجه: (رقم الحديث: 2471، ط: دار الرسالة العالمية)

حدثنا محمد بن يحيى، حدثنا عفان، حدثنا حماد، أخبرنا ثابت، عن أنس بن مالك. وهشام بن عروة، عن أبيه عن عائشة: أن النبي - صلى الله عليه وسلم - سمع أصواتا، فقال: "ما هذا الصوت؟ " قالوا: ‌النخل ‌يأبرونه، فقال: "لو لم يفعلوا لصلح" فلم يأبروا عامئذ، فصار شيصا، فذكروا ذلك للنبي - صلى الله عليه وسلم -، فقال: "إن كان شيئا من أمر دنياكم فشأنكم به، وإن كان شيئا من أمر دينكم فإلي.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 754 Jun 22, 2023
darakhto ki pewand kari ka hokom /hokum

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Business & Financial

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.