عنوان: کرائے کے مشترک مکان میں موٹر خرابی اور گیس بل کا حکم (10693-No)

سوال: ایک گھر میں دو خاندان اوپر نیچے کرایے پر رہتے ہیں، ایک فیملی دو ماہ کے لیے شہر سے باہر چلی گئی تھی، ان کے آنے کے بعد پہلی فیملی والوں نے یہ مطالبہ کیا کہ آپ کے جانے کے بعد پانی کی موٹر خراب ہوگئی تھی جو ہم نے صحیح کرلی تھی، لہذا اس کا آدھا خرچ آپ کے ذمہ ہوگا، جبکہ ان کے جاتے وقت موٹر بالکل ٹھیک تھی۔ اسی طرح گیس کا بل بھی آدھا بھرنا ہوگا، جبکہ وہ فیملی اس گھر میں بالکل بھی نہیں رہی ہے۔ کیا ان کا یہ مطالبہ درست ہے؟ رہنمائی فرمائیں۔

جواب: 1) پوچھی گئی صورت میں اگر موٹر دوسرے کرائے دار کی غلطی و کوتاہی کی وجہ سے خراب ہوئی ہے تو وہی اس کو ٹھیک کرنے کا ذمہ دار ہوگا، اور اگر اس کی غلطی کے بغیر خود بخود خراب ہوئی ہو تو پھر اسے ٹھیک کرانے کی ذمہ داری مالک مکان پر ہوگی، لہذا جو کرایہ دار صحیح حالت میں موٹر چھوڑ کر دو مہینے کے لیے کہیں چلا گیا تھا، اس کے پیچھے موٹر میں ہونے والی خرابی کے صحیح کرنے کے خرچ کی ادائیگی اس پر نہیں ڈالی جاسکتی۔
2) گیس کا بل چونکہ گیس کے استعمال کی بنیاد پر آتا ہے، لہذا جو کرایہ دار دو مہینے تک موجود نہیں تھا اور اس نے کوئی گیس استعمال نہیں کی تو اصولی طور پر اس سے گیس کے بل کا مطالبہ نہیں کیا جاسکتا، بلکہ جس نے گیس استعمال کی ہے، بل کی ادائیگی بھی اسی پر لازم ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

المعاییر الشرعیة: (المعیار الشرعی، الاجارة: 191/9)
۶/۱/۵- اذا فاتت المنفعة کلیا او جزئیا بتعدی المستاجر مع بقاء العین فانه یضمن اعادة المنفعة او اصلاحها و لا تسقط الاجرة عن مدة فوات المنفعة
۷/۱/۵- لا یجوز ان یشترط الموجر علی المستاجر الصیانة الاساسية للعین التی یتوقف علیھا بقاء المنفعة، و یجوز توکیل الموجر للمستاجر باجراءات الصیانة علی حساب الموجر۔ و علی المستاجر الصیانة التشغیلیة او الدوریة (العادیۃ).
۸/۱/۵- العین الموجرة تکون علی ضمان الموجر طیلة مدة الاجارۃ ما لم یقع من المستاجر تعدٍ او تقصیر.

ایضا: (ص: 190)
۴/۲/۴- یجوز للمستاجر تشریك آخرین معه فیما ملکه من منافع بتملیکھم حصصا فیها قبل ایجارھا من الباطن، فیصبحون معه شرکاء فی منفعة العین المستاجرة، و بعد تملکهم للمنفعة و تاجیرھم للعین من الباطن یستحق کل شریك حصة من الاجرة بقدر مشارکته.

الفتاوى الهندية: (455/4، ط: دار الفکر)
وإصلاح بئر الماء والبالوعة والمخرج على رب الدار.

واللہ تعالیٰ أعلم بالصواب
دار الافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 261 Jul 12, 2023
karai / karae / rent k mushtarak makan me / mein motor kharabi or gas bill ka hokom /hokum

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Employee & Employment

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.