عنوان: پہلی رکعت کھڑے ہو کر پڑھنے کے بعد باقی نماز بستر پر بیٹھ کر پڑھنے کا حکم(10719-No)

سوال: میری والدہ بیٹھنے کے بعد جب کھڑے ہونے کی کوشش کرتی ہیں تو انہیں بہت تکلیف ہوتی ہے۔ ڈاکٹروں نے بھی کہا کہ وہ فرش پر نہ بیٹھیں تو کیا وہ بستر پر بیٹھ کر نماز پڑھ سکتی ہیں اور کیا وہ بستر پر سجدہ کر سکتی ہیں؟

جواب: پوچھی گئی صورت میں آپ کی والدہ کو چاہیے کہ کھڑے ہوکر تکبیر تحریمہ کہنے کے بعد قیام، رکوع اور سجدہ کریں۔ پہلی رکعت کے بعد اگر ان کے لیے دوسری رکعت کے لیے دوبارہ کھڑا ہونا مشکل ہو اور ناقابلِ برداشت تکلیف کا باعث ہو یا ان کے مرض کے مزید بڑھنے کا اندیشہ ہو تو باقی نماز ایسے پاک بستر پر بیٹھ کر پڑھ سکتی ہیں، جس پر سجدہ کرنے پر پیشانی ایک جگہ ٹک جاتی ہو۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الدر المختار مع رد المحتار: (444/1، ط: دار الفکر)
(قوله: لقادر عليه) فلو عجز عنه حقيقة وهو ظاهر أو حكما كما لو حصل له به ألم شديد أو خاف زيادة المرض وكالمسائل الآتية في قوله وقد يتحتم القعود إلخ فإنه يسقط، وقد يسقط مع القدرة عليه فيما لو عجز عن السجود كما اقتصر عليه الشارح تبعا للبحر. ويزاد مسألة أخرى وهي الصلاة في السفينة الجارية فإنه يصلي فيها قاعدا مع القدرة على القيام عند الإمام (قوله فلو قدر عليه) أي على القيام وحده أو مع الركوع كما في المنية.

الهندية: (70/1، ط: دار الفكر)
ولو ‌سجد على الحشيش أو التبن أو على ‌القطن أو الطنفسة أو الثلج إن استقرت جبهته وأنفه ويجد حجمه يجوز وإن لم تستقر ‌لا.

حاشیة الطحطاوی علی مراقی الفلاح: (ص: 209، ط: دار الکتب العلمیة)
يشترط طهارة "موضع القدمين"....."و" منها طهارة موضع "اليدين والركبتين" على الصحيح لافتراض السجود على سبعة أعظم....."و" منها طهارة موضع "الجبهة على الأصح

واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 526 Jul 17, 2023
pehli rakat khare / kharey ho kar parhne k bad baqi namaz bistar per beth kar parhne ka hokom /hokum

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.