عنوان: قادیانی کا گھر کرائے پر لینا(10729-No)

سوال: کیا کسی مرزائی سے گھر کرائے پر لے سکتے ہیں؟

جواب: واضح رہے کہ قادیانی خاتم النبیین حضرت محمد ﷺ کی ختمِ نبوت کے منکر ہونے کی وجہ سے دائرہ اسلام سے خارج اور زندیق ہیں، اور آئینِ پاکستان میں بھی ان کو غیر مسلم قرار دیا گیا ہے، اس کے باوجود یہ اپنے آپ کو مسلمان ظاہر کر کے سادہ لوح مسلمانوں کے ایمان پر ڈاکہ ڈالتے ہیں اور مرزا غلام احمد قادیانی کو پیغمبر نہ ماننے والوں کو کافر کہتے ہیں، اس بناء پر ان کے ساتھ کسی بھی قسم کے معاملات کرنا ایمانی غیرت کے خلاف ہے، لہذا سخت مجبوری کے بغیر ان کا گھر کرائے پر لینے سے اجتناب کرنا چاہیے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

فیض الباری علی صحیح البخاری: (رقم الحدیث: 6922، 401/6، ط: دار الکتب العلمیة)
"قوله: (أتي علي بزنادقة) ... إلخ، والزناديق قيل هم: الذين يتعبدون - بالزند - والقاف ملحق في المعربات؛ قلت: والزنديق من يحرف في معاني الألفاظ، مع إبقاء ألفاظ الإسلام كهذا اللعين في القاديان، يدعي أنه يؤمن بختم النبوة، ثم يخترع له معنى من عنده يصلح له بعده الختم دليلًا على فتح باب النبوة، فهذا هو الزندقة حقًّا، أي التغيير في المصاديق، وتبديل المعاني على خلاف ما عرفت عند أهل الشرع، وصرفها إلى أهوائه مع إبقاء اللفظ على ظاهره، والعياذ بالله".

رد المحتار: (242/4، ط: دار الفکر)
"فإن الزنديق يموّه كفره ويروّج عقيدته الفاسدة، ويخرجها في الصورة الصحيحة".

کذا فی فتاوی دار العلوم کراتشی: رقم الفتوی: 36/2107

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 542 Jul 18, 2023
qadyani / mirzai ka ghar karai / karaye / rent per lena

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Employee & Employment

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.