resize-left-dar mid-dar right-dar
✨ Ask AI

عنوان: ویڈیو ایڈیٹنگ (Video Editing) کرکے یوٹیوب چینل پر لگا کر اس کے اشتہارات سے حاصل ہونے والی آمدن کا شرعی حکم

(66228-No)

سوال: میرا یوٹیوب چینل ہے، جس پر میں مختلف پلیٹ فارمز سے مختلف لوگوں کی ویڈیوز کے کلپس لے کر انہیں آپس میں جوڑتا ہوں، ایڈٹ کرتا ہوں اور اپنے چینل پر اپ لوڈ کرتا ہوں، اس چینل کے ذریعے میری آمدنی ہوتی ہے۔ یوٹیوب مجھے خود ویڈیوز کے عوض براہِ راست ادائیگی نہیں کرتا، بلکہ میری آمدنی ان اشتہارات سے ہوتی ہے جو میری ویڈیوز پر دکھائے جاتے ہیں۔
میرا سوال یہ ہے کہ اس طریقے سے حاصل ہونے والی آمدنی شرعاً حلال ہے یا حرام؟

جواب: پوچھی گئی صورت میں اگر آپ مختلف پلیٹ فارمز سے مختلف لوگوں کی ویڈیوز کے کلپس لے کر انہیں جوڑ کر ایڈٹ کر کے اپنے یوٹیوب چینل پر ڈالیں تو اس پر یوٹیوب کی طرف سے ملنے والے اشتہارات کی آمدنی درج ذیل چند شرائط کی رعایت کے ساتھ جائز ہے:
(1) کسی دوسرے ادارے یا شخص کی ویڈیو اپلوڈ کرنے کی صورت میں ان کی اجازت یا کاپی رائٹ (Copy Right) کی پالیسی کو ملحوظ رکھا جائے۔
(2) ویڈیو کی ڈسکرپشن یا تھیم میں غیر شرعی اور نامناسب الفاظ سے اجتناب کیا جائے۔
(3) ویڈیوز خواتین کی تصاویر، میوزک اور دیگر غیر شرعی امور پر مشتمل نہ ہوں۔
(4) جو ویڈیوز اپلوڈ کی جائیں، وہ صرف جائز مواد اور فائدہ مند معلومات پر مشتمل ہوں۔
(5) اگر ویڈیوز میں کسی کاروبار یا کسی اسکیم کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی ہو تو وہ کاروبار یا اسکیم جائز ہونا چاہیے۔
(6) ویڈیوز پر چلنے والے اشتہارات، خواتین کی تصاویر، میوزک اور دوسرے ناجائز امور پر مشتمل نہ ہوں۔ ایسے غیر شرعی اشتہارات کو فلٹر کیا جائے۔ فلٹر کرنے کے باوجود اگر کبھی غیر شرعی امور پر مشتمل اشتہار نظر آئے تو ریویو سینٹر میں جائزہ لے کر اس اشتہار کے بقدر آمدن کو صدقہ کیا جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

المبسوط للسرخسي: (133/1، ط: دار المعرفة)
وَيَرْفَعُ صَوْتَهُ بِالْأَذَانِ وَالْمَرْأَةُ مَمْنُوعَةٌ مِنْ ذَلِكَ لِخَوْفِ الْفِتْنَةِ، فَإِنْ صَلَّيْنَ بِأَذَانٍ وَإِقَامَةٍ جَازَتْ صَلَاتُهُنَّ مَعَ الْإِسَاءَةِ لِمُخَالَفَةِ السُّنَّةِ وَالتَّعَرُّضِ لِلْفِتْنَةِ.

رد المحتار: (فصل في النظر و اللمس، 406/1، ط: دار الفکر)
نغمۃ المرأۃ عورۃ … ذکر الإمام أبو العباس القرطبي في کتابہ في السماع: ولا یظن من لا فطنة عندہ أنا إذا قلنا صوت المرأۃ عورۃ، أنا نرید بذٰلک کلامہا؛ لأن ذٰلک لیس بصحیح، فإنا نجیز الکلام مع النساء للأجانب ومحاورتہن عند الحاجة إلی ذٰلک، ولا نجیز لہن رفع أصواتہن ولا تمطیطہا ولا تلیینہا وتقطیعہا، لما في ذٰلک من استمالة الرجال إلیہن وتحریک الشہوات منہم، ومن ہٰذا لم یجز أن تؤذن المرأۃ، قلت: ویشیر إلی تعبیر النوازل بالنغمة۔

فقه البیوع: (325/1، ط: مکتبة معارف القرآن)
ولكن معظم استعمال التلفزيون في عصرنا في برامج لاتخلو من محظور شرعي، وعامة المشترين يشترونه لهذه الأغراض المحظورة من مشاهدة الأفلام والبرامج الممنوعة، إن كان هناك من لا يقصد به ذلك. فبما أن غالب استعماله في مباح ممكن فلا نحكم بالكراهة التحريمنية في بيعه مطلقا، إلا إذا تمحض لمحظور، ولكن نظرا إلى أن معظم استعماله لا يخلو من كراهة تنزيهية . وعلى هذا فينبغي أن يتحوط المسلم في اتخاذ تجارته مهنة له في الحالة الراهنة إلا إذا هيأ الله تعالی جوا يتمحض أو يكثر فيه استعماله المباح

رد المحتار: (349/6، ط: دار الفکر)
قال ابن مسعود صوت اللهو والغناء ينبت النفاق في القلب كما ينبت الماء النبات. قلت: وفي البزازية استماع صوت الملاهي كضرب قصب ونحوه حرام لقوله - عليه الصلاة والسلام - «استماع الملاهي معصية والجلوس عليها فسق والتلذذ بها كفر» أي بالنعمة فصرف الجوارح إلى غير ما خلق لأجله كفر بالنعمة لا شكر فالواجب كل الواجب أن يجتنب كي لا يسمع

الھدایة: (238/3، ط: دار احیاء التراث العربی)
ولا يجوز الاستئجار على الغناء والنوح، وكذا سائر الملاهي"؛ لأنه استئجار على المعصية والمعصية لا تستحق بالعقد.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Employee & Employment