resize-left-dar mid-dar right-dar
✨ Ask AI

عنوان: ٹھیکہ لے کر مستریوں اور مزدوروں سے کام کروانے اور بچنے والا منافع اپنے پاس رکھنے کا شرعی حکم

(67249-No)

سوال: السلام علیکم مفتی صاحب! میں پیور فکسنگ، ٹائل لگانے اور انٹرلاکنگ پیور کا ٹھیکیدار ہوں۔ میں خود جسمانی کام نہیں کرتا، بلکہ مستریوں اور مزدوروں سے کام کرواتا ہوں۔ انہیں ان کی مزدوری دینے کے بعد جو منافع بچتا ہے، کیا وہ میرے لیے حلال اور جائز ہے؟ کیا صرف اس وجہ سے کہ میں خود کام نہیں کرتا اور بیٹھا رہتا ہوں، میرا منافع حرام تو نہیں ہو جاتا؟ براہِ کرم اس مسئلے کا شرعی حکم بتا دیں تاکہ مجھے اطمینان ہو جائے۔

جواب: سوال میں ذکر کردہ صورت میں اگر آپ ٹھیکہ لے کر مستریوں اور مزدوروں سے کام کرواتے ہیں، کام کی نگرانی کرتے ہیں، اس کام کو معاہدہ کے مطابق مکمل کروانے کی ذمہ داری لیتے ہیں تو مزدوروں سے کام کروانے اور اس کام کی نگرانی کرنے کے بدلہ طے شدہ اجرت لینا آپ کے لیے شرعاً حلال اور جائز ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

تبيين الحقائق: (322/3، ط: المطبعة الكبرى الأميرية)

لأن الربح لا يستحق إلا بالعمل كالمضارب أو بالمال كرب المال أو بالضمان كالأستاذ الذي يتقبل العمل من الناس ويلقيه على التلميذ بأقل مما أخذه فيطيب له الفضل بالضمان ولا يستحق بغيرها

واللہ تعالٰی أعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Employee & Employment