resize-left-dar mid-dar right-dar
✨ Ask AI

عنوان: حکومت سے مکان کے کرایہ کی مد میں مکمل رقم وصول کرکے مالکِ مکان کو اصل کرایہ ادا کرنے کے بعد بقیہ رقم خود استعمال کرنے کا شرعی حکم

(68332-No)

سوال: اکثر سرکاری اداروں میں ہائرنگ ملتی ہے، اگر مکان 30 ہزار روپے کرائے کا ہو اور ہائرنگ 50 ہزار روپے ملتی ہو اور مالک مکان سے بات چیت کر کے اوپر کے بیس ہزار روپے اپنے استعمال میں لائے جائیں تو کیا یہ مناسب ہے؟

جواب: واضح رہے کہ حکومت کی طرف سے سرکاری ملازمین کو گھر کے کرایہ (House Rent) کی مد میں جو رقم دی جاتی ہے، عموماً وہ تنخواہ (Gross Salary) کا حصہ ہوتی ہے، ایسی صورت میں وہ رقم ملازمین کی ملکیت ہوتی ہے، وہ اسے کسی بھی جائز مصرف میں استعمال کرسکتے ہیں۔
لہٰذا پوچھی گئی صورت میں اگر مکان کا اصل کرایہ تیس ہزار روپے ہے اور حکومت کی طرف سے پچاس ہزار روپے ملتے ہیں تو اضافی رقم اپنے استعمال میں لانا جائز ہے، البتہ اگر حکومت کرایہ کی مد میں رقم تنخواہ کے حصے کے طور پر نہیں دیتی، بلکہ مکان کے حقیقی کرایہ کے مطابق مخصوص رقم ادا کرتی ہے تو ایسی صورت میں اضافی رقم اپنے استعمال میں لانا جائز نہیں ہوگا، بلکہ حکومتی قانون کے مطابق عمل کرنا لازم ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
*الدلائل:*

*سنن الترمذي: (باب ما ذكر عن رسول الله صلى الله عليه وسلم في الصلح بين الناس، رقم الحدیث: 1352، ط: دار الغرب الإسلامي)*
الصلح جائز بين المسلمين، إلا صلحا حرم حلالا، أو أحل حراما، والمسلمون على شروطهم، إلا شرطا حرم حلالا، أو أحل حراما.

واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Employee & Employment