عنوان: گیارہ اور بارہ ذی الحجہ کی رمی زوال سے پہلے کرنا (10769-No)

سوال: ہم نے اس سال حج کیا ہے، اور 11 اور 12 ذی الحجہ کو رمی جمرات زوال سے پہلے کی ہے، کیا ہماری رمی صحیح ہوگئی ہے؟

جواب: گیارہ اور بارہ ذی الحجہ کو رمی کے جواز کا وقت زوال کے بعد شروع ہوتا ہے، اس وقت سے پہلے رمی کرنے سے رمی ادا نہیں ہوتی، اس لیے اب ان دونوں دنوں کی رمی کے بدلے آپ لوگوں پر حدود حرم میں ایک دم دینا لازم ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

رد المحتار: (521/2، ط: سعید)
قال في اللباب: وقت رمي الجمار الثلاث في اليوم الثاني والثالث من أيام النحر بعد الزوال، فلا يجوز قبله في المشهور. وقيل: يجوز۔ فلو اخرہ عن وقته ای المعین له فی کل یوم فعلیه القضاء والجزاء۔

الھدایة: (296/1، ط: مکتبة رحمانية)
من ترك رمي الجمار في الايام كلها فعليه دم لتحقق ترك الواجب ويكفيه دم واحد لان الجنس متحد كما في الحلق والترك انما يتحقق بغروب الشمس من اخر ايام رمي لانه من لم يعرف قربة الا فيها ومادامت الايام باقية فالاعادة ممكنة فيرميها على التاليف ثم بتاخيرها يجب الدم عند ابي حنيفة خلافا لهما.

واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 476 Jul 25, 2023
gyara / 11 or bara / barah / 12 zilhajjah / zilhajah ki rami zawal se / say pehle karna

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Hajj (Pilgrimage) & Umrah

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.