resize-left-dar mid-dar right-dar

عنوان: نابالغ بچّوں کو عمرہ کروانے کا حکم اور انہیں ساتھ لے جانے یا چھوڑ کر جانے کے بارے میں رہنمائی

(39928-No)

سوال: کیا نابالغ بچے کو جیسا کہ 5 سال یا 10 سال کے بچے کو عمرہ کروانے سے پیسے خرچ کرنے والے کو ثواب ملے گا ؟ اور کیا عمرہ کرنے جاتے ہوئے چھوٹے بچے اور بچیوں کو کسی ایسے گھر میں چھوڑنا جہاں نامحرم نہ ہوں جیسے نانی کے گھر چھوڑنا شرعی لحاظ سے جائز ہے یا لے جانا بہتر ہے ؟

جواب: بچّوں کو نفلی عمرے پر لے جانا یا ان پر عمرہ کروانے کے لیے پیسے خرچ کرنا باعثِ اجر و ثواب ہے، جہاں تک یہ سوال ہے کہ عمرے پر جاتے وقت چھوٹے بچّوں کو ساتھ لے کر جائیں یا گھر چھوڑ کر جائیں تو شرعی لحاظ سے دونوں صورتوں پر عمل کرسکتے ہیں۔
اگر انہیں ساتھ لے جانا ممکن ہو اور ان کے سفری اخراجات کی استطاعت ہو تو یہ آپ کے لیے اجر و ثواب کا باعث ہے، اور اگر انہیں کسی محفوظ جگہ جیسے نانی وغیرہ کے گھر چھوڑ دیا جائے، جہاں ان کی مناسب دیکھ بھال کا انتظام ہو اور بظاہر کسی قسم کے فتنہ میں پڑنے کا اندیشہ نہ ہو تو ایسا کرنے میں بھی شرعاً کوئی حرج نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

صحيح مسلم:(رقم الحديث،1336)
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ، وَابْنُ أَبِي عُمَرَ، جَمِيعًا عَنِ ابْنِ عُيَيْنَةَ، قَالَ أَبُو بَكْرٍ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عُقْبَةَ، عَنْ كُرَيْبٍ، مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَقِيَ رَكْبًا بِالرَّوْحَاءِ، فَقَالَ: «مَنِ الْقَوْمُ؟» قَالُوا: الْمُسْلِمُونَ، فَقَالُوا: مَنْ أَنْتَ؟ قَالَ: «رَسُولُ اللهِ»، فَرَفَعَتْ إِلَيْهِ امْرَأَةٌ صَبِيًّا، فَقَالَتْ: أَلِهَذَا حَجٌّ؟ قَالَ: «نَعَمْ، وَلَكِ أَجْرٌ»

عمدة القاري شرح صحيح البخاري:(10/ 218،ط:دار إحياء التراث العربي)
وَاسْتدلَّ بِهِ بَعضهم على أَن ‌الصَّبِي ‌يُثَاب على طَاعَته وَيكْتب لَهُ حَسَنَاته، وَهُوَ قَول أَكثر أهل الْعلم

حاشية ارشاد الساري إلى مناسك الملا علي القاري:(ص:651،ط: المكتبة الإمدادية مكة المكرمة)
وفي "شرح النقاية" للشيخ محمد القهستاني: في النفل يكون ثواب النفقة للآمر بالاتفاق

رد المحتار:(1/ 529،ط:دار الفكر)
حسنات الصبي له ولوالديه ‌ثواب ‌التعليم

واللہ تعالیٰ اعلم باالصواب
دار الافتاء الاخلاص کراچی

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Hajj (Pilgrimage) & Umrah