عنوان: نوحہ کرنے سے متعلق ایک روایت کی تحقیق (10773-No)

سوال: مفتی صاحب! کیا یہ حدیث صحیح ہے: جس شخص نے (نوحہ کرتے ہوئے) اپنے رخسار پیٹے، گریبان پھاڑ ڈالے، اور جاہلیت کی پکار پکارے، وہ ہم میں سے نہیں ہے۔ (صحیح بخاری، حدیث نمبر:3519)

جواب: سوال میں ذکرکردہ روایت ’’صحیح‘‘ ہے، صحیح بخاری اور حدیث شریف کی دیگر کتب میں یہ روایت موجود ہے، لہذا اس کو بیان کیا جاسکتا ہے۔
ذیل میں اس روایت کا ترجمہ ذکر کیا جاتا ہے۔
ترجمہ:
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ جناب نبی کریم ﷺنے فرمایا ”وہ شخص ہم میں سے نہیں ہے جو (نوحہ کرتے ہوئے) اپنے رخسار پیٹے، گریبان پھاڑ ڈالے، اور جاہلیت کی پکار پکارے۔“

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

صحيح البخاري: (رقم الحديث: 3519، 184/4، ط: دار طوق النجاة)

عن عبد الله رضي الله عنه قال : قال النبي صلى الله عليه و سلم :"ليس منا من لطم الخدود وشق الجيوب ودعا بدعوى الجاهلية "أخرجه البخاري في "صحيحه" (2 / 81) (1294) ومسلم في "صحيحه" (1/ 99) والترمذي في "جامعه" (2/ 315) (999) و(103) والنسائي في "المجتبى" (4/19) (1860) ، (4/20)(1862)(4/21)( 1864)والنسائي في "الكبرى" (2 / 394) (1999) ، (2 / 395) (2001) ، (2 / 396) (2003) وأحمد في "مسنده" (7 /371) (3660) والبيهقي في "سننه الكبير" (4/106) (7117).

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 437 Jul 25, 2023
noha / nohah karne se / say mutaliq aik riwayat ki tehqeeq / tehqiq

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Interpretation and research of Ahadees

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.