سوال:
کیا عمرہ کے بعد عورت اپنے بال خود کاٹ سکتی ہے؟ یا ایسی عورت سے کٹوانا ضروری ہے جس کے بال عمرہ کے بعد کٹ چکے ہوں یا سرے سے وہ حالت احرام میں تھی ہی نہیں؟
جواب: جی ہاں! عمرہ کے ارکان کی ادائیگی کے بعد عورت خود بھی اپنے بال کاٹ سکتی ہے، اور دوسری ایسی عورت سے بھی کٹواسکتی ہے جو احرام میں نہ ہو، یا احرام میں تو ہو لیکن اس کے ارکان مکمل ہوچکے ہوں، تاہم جو عورت اس طرح احرام میں ہو کہ اس کے ارکان مکمل نہ ہوئے ہوں تو اس کا بال کاٹنا درست نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
لباب المناسك للقاري: (ص: 123)
(وإذا حلق) أي المحرم (رأسه) أي رأس نفسه (أو رأس غيره) أي ولوكان محرما (عند جواز التحلل) أي الخروج من الإحرام بأداء أفعال النسك (لم يلزمه شيء) الأولى لم يلزمهما شيء وهذا حكم يعم كل محرم في كل وقت ۔ ۔ إلخ
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی