عنوان: دوران سفر عشاء کی نماز کے ساتھ فجر کی نماز پڑھنے کا حکم(10776-No)

سوال: میں سعودی سے پا کستان جا رہا ہوں، عشاء کی نماز جدہ میں پڑھ لی ہے، جدہ سے پاکستان کی پرواز اتنی لیٹ ہے کہ وہ پاکستان دس بجے پہنچے گی، اس دوران فجر کی نماز قضا ہو جائے گی تو کیا ایسی صورت میں عشاء اور فجر کی نماز اکٹھے پڑھ سکتا ہوں ؟ رہنمائی فرمائیں۔

جواب: سوال میں پوچھی گئی صورت میں دورانِ سفر فجر کی نماز کو عشاء کے وقت میں پڑھنا جائز نہیں ہے۔ ائمہ اربعہ میں سے جن ائمہ کرام نے سفر کی وجہ سے جمع تقدیم (یعنی دوسری نماز کا وقت داخل ہونے سے پہلے اسے پہلی نماز کے وقت میں پڑھنے) کی اجازت دی ہے، وہ حضرات بھی اس بات پر متفق ہیں کہ عشاء اور فجر کی نماز کو ایک وقت میں جمع کرنا جائز نہیں ہے، گویا کہ اس بات پر ائمہ اربعہ کا اتفاق ہے۔
لہذا آپ پر لازم ہے کہ فجر کی نماز کا وقت داخل ہونے کے بعد آپ جہاز ہی میں نماز کی تمام شرائط کا لحاظ رکھتے ہوئے فجر کی نماز ادا کریں، لیکن اگر جہاز میں ان شرائط پر عمل نہ ہونے کی وجہ سے فجر کی نماز پڑھنے کی کوئی صورت نہ بنتی ہو تو وقت ہونے پر سیٹ پر بیٹھ کر اشاروں سے نماز ادا کرلیں، اور جہاز سے اترنے کے بعد اس کا اعادہ کرلیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الفقه الإسلامي وأدلته: (1373/2، ط: دار الفكر)
فالصلوات التي تجمع: الظهر والعصر، والمغرب والعشاء في وقت إحداهما ويسمى الجمع في وقت الصلاة الأولى: جمع التقديم، والجمع في وقت الصلاة الثانية: جمع التأخير. والأفضل عدم الجمع خروجا من الخلاف، ولعدم مداومة النبي صلى الله عليه وسلم عليه، ولو كان أفضل لأدامه كالقصر.

فتح الملهم: (78/4، ط: مكتبة دار العلوم كراتشي)
وقال الشيخ ابن قدامة في المغني: لو كان الجمع هكذا (أي الفعلي الصوري كما زعمه الحنفية) لجاز الجمع بين العصر والمغرب، وبين العشاء والصبح، قال : ولا خلاف بين الأمة في تحريم ذلك» اه .
قلت: قد هيأ الشيخ بهذا الاعتراض دليلا آخر قوياً على أن مراد الشارع بالجمع : الجمع الفعلي لا الوقتي؛ فإن الشارع - صلوات الله وسلامه عليه- لم يبح لنا الجمع إلا في صلاتين يلتقي آخر وقت إحداهما بأول وقت الأخرى بحيث لا يتخلل بينهما وقت كراهة، حتى يتمكن العبد من الجمع الفعلي بينهما، ولهذا لا يتصور الجمع بين الفجر والظهر؛ فإنهما لا يلتقيان أصلاً، ولا بين العصر والمغرب، أو العشاء والفجر، فإن بينهما وقت كراهة.... وكذا العشاء بعد انتصاف الليل يكره كراهة تحريم، ولا يطلق الجمع الصوري عليه مع تخلل هذا
المقدار من الوقت بينها وبين الفجر.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 374 Jul 25, 2023
dorane safar isha / esha ki namaz k sath fajar ki namaz parhne ka hokom /hokum

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.