عنوان: اللہ تعالیٰ قدرت کے باوجود کچھ کاموں کو نہیں کرتا (10797-No)

سوال: اللہ تعالی ہر چیز پرقادر ہیں،کوئی بھی چیز اور کوئی بھی کام اللہ کی قدرت سے باہر نہیں ہے، جیسے اللہ تعالی جنتی کو جہنم میں اور جہنمی کو جنت میں ڈالنے پر مکمل قادر ہے، لیکن اللہ تعالی کا یہ وعدہ ہے کہ  بے ایمان کو ہرگز جنت میں داخل نہیں کریں گے اور یہ بھی فرمادیا کہ اللہ تعالی وعدہ خلافی نہیں کرتے۔جیسے سارے انسان کو ہدایت دے سکتا ہے، لیکن نہیں دیتا۔
اسی طرح کون کون سے کام ایسے ہیں کہ اللہ کرتو سکتا ہے پر ایسا کبھی بھی نہیں کرے گا؟ میری رہنمائی کرکے میری اصلاح کیجئے۔

جواب: بے شمار کام ایسے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان پر قادر ہے مگر کرتا نہیں ہے، مثلا اللہ تعالیٰ اس بات پر قادر ہے کہ ہر شخص کے سامنے ہر وقت سونے کا پہاڑ پیدا کردے یا چاندی کے درخت اگائے (وغیرہ) مگر قدرت کے باوجود ایسا کرتا نہیں ہے۔
واضح رہے ایک مسلمان کے لیے اجمالاً یہ عقیدہ رکھنا ضروری ہے کہ اللہ تعالیٰ ہر کام پر قادر ہے، اس سے آگے کی بحثیں کہ اللہ تعالیٰ قدرت کے باوجود کون کون سے کام نہیں کرے گا وغیرہ، ان میں پڑنے کی ضرورت نہیں ہے اور نہ ہی ان بحثوں کے متعلق کل قیامت کے دن کوئی سوال ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الكريم: (البقرة، الاية: 20)
اِنَّ اللّٰہَ عَلٰی کُلِّ شَیۡءٍ قَدِیۡرٌ o

العقيدة الطحاوية: (ص: 34، 35، ط: المكتب الاسلامي - بيروت)
وكما أنه محيي الموتى بعدما أحيا استحق هذا الاسم قبل إحيائهم كذلك استحق اسم الخالق قبل إنشائهم، ذلك بأنه على كل شيء قدير وكل شيء إليه فقير وكل أمر عليه يسير، لا يحتاج إلى شيء (ليس كمثله شيء وهو السميع البصير) [الشورى: ١١]

واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 501 Aug 01, 2023
Allah / allah tala qudrat k bawajod / bawajood kuch kamo / kamoo ko nahi karta

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Beliefs

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.