عنوان: مقروض کو زکوۃ کی مد میں رقم معاف کرنا(10818-No)

سوال: ایک شخص اپنے مقروض کو کہتا ہے کہ آپ میری طرف سے زکوة ادا کردیں، جس میں سے ایک ہزار روپیہ آپ قبول کرلیں اور باقی دوسرے مسکینوں کو دے دیں۔ وہ مقروض اس کی طرف سے اسی طریقے سے زکوة ادا کردیتا ہے۔ چند دن بعد یہ شخص تمام مسکینوں سے یہ کہہ کر رقم واپس لے لیتا ہے کہ مقروض مجھے قرض واپس دے گا تو آپ لوگوں کو زکوة دوں گا۔ کیا ان مسکینوں سے اب یہ رقم واپس لینا جائز ہے؟

جواب: پوچھی گئی صورت میں مقروض نے قرض خواہ کے حکم سے جن لوگوں کو زکوٰۃ کی رقم دی ہے، اگر وہ سب زکوٰۃ کے مستحق ہیں تو اس سے قرض خواہ کی زکوٰۃ ادا ہوگئی ہے، اور چونکہ زکوٰۃ اس کے حکم سے ادا کی گئی ہے اس لیے اب اسے یہ رقم واپس لینے کا اختیار حاصل نہیں ہے۔ تاہم خود مقروض کو جو ایک ہزار روپے زکوٰۃ کی مد میں معاف کیے ہیں، اس ایک ہزار کی زکوٰۃ ادا نہیں ہوئی، کیونکہ یہاں مقروض کو قرض میں سے کچھ رقم زکوٰۃ کی مد میں معاف کی گئی ہے مالک بناکر نہیں دی گئی ہے، جبکہ زکوٰۃ میں مالک بنانا شرط ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الدر المختار مع رد المحتار: (269/2، ط: دار الفکر بیروت)
قال في البحر: ولو تصدق عنه بأمره جاز ويرجع بما دفع عند أبي يوسف. وعند محمد لا يرجع إلا بشرط الرجوع .
(قوله ولو تصدق إلخ) أي الوكيل بدفع الزكاة إذا أمسك دراهم الموكل ودفع من ماله ليرجع ببدلها في دراهم الموكل صح.

و فیه أیضاً: (271/2، ط: دار الفکر بیروت)
حيلة الجواز أن يعطي مديونه الفقير زكاته ثم يأخذها عن دينه۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 381 Aug 02, 2023
maqroz / maqrooz ko zakat ki mad me / mein raqam muaf karna

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Zakat-o-Sadqat

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.