عنوان: کرکٹ میچ کے ٹکٹ بلیک میں فروخت کرنے کا حکم(1083-No)

سوال: کرکٹ میچ کا ٹکٹ 1000 کا خرید کر 1400 میں فروخت کرنا جائز ہے؟ خریدنے والا گنہگار ہوگا؟

جواب: ٹکٹ بلیک میں فروخت کرنا(سستے داموں لے کر آگے مہنگے دام فروخت کرنا )جائز ہے، کیونکہ اپنی ملکیت ہی کو اس نے بیچا ہے، البتہ اگر اسی ٹکٹ کو بلیک میں فروخت کرنا حکومت کے قانون  کی خلاف ورزی ہو، تواس صورت میں چونکہ اپنی عزت و آبرو کو خطرہ میں ڈالنا ہے، اس لئے شریعت ایسے کام کی اجازت نہیں دیتی۔
واضح رہے کہ کرکٹ میچ یا دوسرے کھیل جب مستقل مقصد بنالیے جائیں اور اس سے شرعی فرائض و واجبات میں کوتاہی ہونے لگے، خاص طور پر میچ کے دوران غیر شرعی کام بھی ہونے لگیں، تو یہ لہو و لعب کے حکم میں داخل ہوگا، اس صورت میں  ٹکٹ فروخت کرنا اور اس کو کاروبار بنانا درست نہیں ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکریم: (لقمان، الایة: 6)
وَ مِنَ النَّاسِ مَنۡ یَّشۡتَرِیۡ لَہۡوَ الۡحَدِیۡثِ لِیُضِلَّ عَنۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ بِغَیۡرِ عِلۡمٍ ٭ۖ وَّ یَتَّخِذَہَا ہُزُوًا ؕ اُولٰٓئِکَ لَہُمۡ عَذَابٌ مُّہِیۡنٌo

سنن ابن ماجۃ: (1332/2، ط: دار احیاء الکتب العربیۃ)
عن حذيفة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «لا ينبغي للمؤمن أن يذل نفسه» ، قالوا: وكيف يذل نفسه؟ قال: «يتعرض من البلاء لما لا يطيقه»

مجلۃ الاحکام: (230/1، ط: نور محمد)
كل يتصرف في ملكه كيفما شاء.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1012 Mar 21, 2019
cricket match ky tickets black mein farokht karna, selling of cricket match tickets in black

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Business & Financial

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.