عنوان: قمری مہینے سے مراد (10831-No)

سوال: مجھے قمری مہینی کا بتادیں کہ قمری مہینہ سے کیا مراد ہے؟ کیونکہ میں حجامہ لگوانا چاہتا ہوں۔

جواب: قمری مہینے سے مراد چاند کے حساب سے چلنے والا تاریخوں کا نظام ہے، قمری تقویم میں مہینہ نیا چاند دیکھ کر شروع ہوتا ہے، اور جب تیس یا انتیس دنوں بعد دوبارہ نیا چاند نظر آتا ہے تو یہ مہینہ ختم ہوجاتا ہے اور اگلا مہینہ شروع ہوجاتا ہے۔
"ہجری کلینڈر" بھی قمری تقویم ہے، اور ماہ محرم الحرام ہجری کلینڈر کا پہلا قمری مہینہ ہے۔احادیث مبارکہ کے مطابق قمری مہینے کی سترہ، انیس اور اکیس تاریخ کو حجامہ لگوانا زیادہ فائدہ مند ہے اور دنوں میں سے پیر، منگل اور جمعرات کو حجامہ لگوانا مفید ہے۔(مزید تفصیل کے لیے دارالافتاء الاخلاص کا فتویٰ نمبر :9796 ملاحظہ فرمائیں)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

سنن ابي داؤد: (رقم الحدیث: 3861، ط: دار الرسالة العالمية)

عن أبي هريرة، قال: قال رسول الله - صلى الله عليه وسلم -: "من احتجم لسبع عشرة و تسع عشرة و إحدى و عشرين، كان شفاء من كل داء"۔

واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 550 Aug 07, 2023
qamri mahine / mahiney se / say murad

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Medical Treatment

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.