عنوان: مکروہ اوقات کے علاوہ اوقات میں قضاء نماز پڑھنے کا حکم(10846-No)

سوال: مفتی صاحب! میرے چند سوالات ہیں، براہ کرم ان سوالات کے جوابات درکار ہیں: (۱) کيا فجرکی نمازکا وقت ہونے کے بعد سنتوں سے پہلے قضا نمازپڑھ سکتے ہيں؟ (۲) کيا فجرکی سنتوں کے بعد قضا نماز پڑھ سکتے ہيں؟ (۳) کيا عصرکی فرض نماز کے بعد قضا نماز پڑھ سکتے ہيں؟

جواب: (1، 2، 3)واضح رہے کہ تین مکروہ اوقات کے علاوہ کسی بھی وقت قضاء نماز پڑھنا جائز ہے، لہٰذا پوچھی گئی صورت میں فجر کی سنتوں سے پہلے یا سنتوں کے بعد یا عصر کی نماز کے بعد مکروہ وقت سے پہلے پہلے قضاء نماز پڑھنا جائز ہے، اس میں کوئی حرج نہیں ہے، البتہ عصر اور فجر کی نماز کے بعد اور صبح صادق کے بعد فجر کی نماز سے پہلے لوگوں کے سامنے قضا نماز نہیں پڑھنی چاہیے، اگر ان اوقات میں قضا نماز پڑھنی ہو تو ایسی جگہ پڑھے جہاں لوگ نہ دیکھیں، اس لیے کہ ان اوقات میں نفل نماز ادا کرنا منع ہے، اور قضا نماز پڑھنے سے اپنے گناہ کی پردہ دری لازم آتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الفتاوی الهندية: (52/1، ط: دار الفكر)

‌تسعة ‌أوقات يكره فيها النوافل وما في معناها لا الفرائض. هكذا في النهاية والكفاية فيجوز فيها قضاء الفائتة وصلاة الجنازة وسجدة التلاوة. كذا في فتاوى قاضي خان.

البحر الرائق: (باب الاذان، 455/1، ط: دار الکتب العلمیة)
قد صرحو! بان الفائتۃ لاتقضٰی فی المسجد لما فیہ من اظہار التکاسل فی اخراج الصلاۃ عن وقتہا فالواجب الاخفاء

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 238 Aug 07, 2023
makroh /makrooh oqat / auqat / ouqaat / auqat / auqaat me /mein qaza namaz parhne parhney ka hokom /hokum

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.