عنوان: ملازمت کے شہر میں ایک مرتبہ پندرہ دن کی نیت کرنے کے بعد وہاں قصر نماز کا حکم (10867-No)

سوال: مفتی صاحب!میرا رفیق کام کے سلسلہ میں ہفتے میں پانچ دن لاہور میں گزارتے ہیں اور دو دن اپنے وطن کراچی میں تو کیا وہ لاہور میں قصر ادا کریں گے؟
تنقیح:
اس سوال کے جواب کیلئے یہ وضاحت درکار ہے کہ آپ کے رفیق نے لاہور میں رہائش کیلئے کوئی گھر وغیرہ کرایہ پر لیا ہوا ہے یا وہاں رہائش کی کیا ترتیب ہے؟
نیز یہ بھی وضاحت فرمائیں کہ لاہور میں کبھی پندرہ دن نیت کے ساتھ قیام کی نوبت آئی ہے یا نہیں؟ یا کم ازکم پندرہ دن کی نیت کی ہو؟ (اگرچہ باقاعدہ قیام کی نوبت نہ آئی ہو)
ان امور کی وضاحت کے بعد ہی آپ کے سوال کا جواب دیا جاسکے گا۔
جواب تنقیح:
ان کو ان کے ادارے نے ہوٹل میں رہنے کا انتظام دیا ہوا ہے، وہ ہر ہفتے پانچ دن وہاں قیام کرتے ہیں، اور باقی دو دن اپنے وطن کراچی آجاتے ہیں اور یہ سلسلہ کچھ مہینوں تک چلے گا۔ لاہور میں انہوں نے پندرہ دن سے زیادہ پہلے وقت لگایا تھا، اب نہیں۔

جواب: پوچھی گئی صورت میں چونکہ آپ کے رفیق ملازمت کے سلسلہ میں اس سے قبل پندرہ دن ‏لاہور میں قیام کرچکے ہیں، اس لیے یہ جگہ ان کے لئے ‏وطن اقامت بن گئی ہے، لہذا جب تک یہ ملازمت کے سلسلہ میں لاہور آتے جاتے رہیں گے، اس وقت تک وہ لاہور میں پوری نماز پڑھیں ‏گے، چاہے ان کا قیام ایک دو دن ہی کیوں نہ ہو۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الدر المختار: (125/2، ط: دار الفکر)
‏(فيقصر إن نوى) الإقامة (في أقل منه) أي في نصف شهر (أو) نوى (فيه‏‎ ‎لكن في غير صالح) أو كنحو جزيرة أو نوى فيه لكن (بموضعين مستقلين ‏كمكة ومنى)‏‎.‎
‏ ‏
و فیه ایضاً: (132/2، ط: دار الفکر)‏
و يبطل (وطن الإقامة بمثله و) بالوطن (الأصلي و) بإنشاء (السفر) والأصل ‏أن الشيء يبطل بمثله، وبما فوقه لا بما دونه‎.‎

بدائع الصنائع: (97/1، ط: دار الكتب العلمية)‏
وأما بيان ما يصير المسافر به مقيما: فالمسافر يصير مقيما بوجود الإقامة، ‏والإقامة تثبت بأربعة أشياء: أحدها: صريح نية الإقامة وهو أن ينوي الإقامة ‏خمسة عشر يوما في مكان واحد صالح للإقامة فلا بد من أربعة أشياء: نية ‏الإقامة ونية مدة الإقامة، واتحاد المكان، وصلاحيته للإقامة.‏

و فیه ایضاً‎:‎‏ (130/1، ط: دار الکتب العلمیة)‏
(ووطن) الإقامة: وهو أن يقصد الإنسان أن يمكث في موضع صالح للإقامة ‏خمسة عشر‎.‎‏ ‏

والله تعالىٰ أعلم بالصواب ‏
دارالإفتاء الإخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 342 Aug 09, 2023
mulazmat / mulazimat / nokri / job ki jaga me / mein namaz k qasar / qasr wa atmam ka hokum / hokum

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.