سوال:
ایک چیز پاکستان میں بنی ہو، اس پر Made in Chaina لکھ کر فروخت کرنا جائز ہے؟
جواب: اگر اس چیز پر "MADE IN CHINA" لکھنے کے باوجود لوگوں کو پتہ ہو کہ یہ پاکستانی برانڈ ہے یا پوچھنے پر اس کو چائنہ کا نہ بتایا جائے، تو ایسی صورت میں اس چیز کا فروخت کرنا جائز ہے اور اگر لوگ اسے چائنہ ہی کی چیز سمجھ کر خریدتے ہیں یا پوچھنے پر اس کو چائنہ کا بنا ہوا بتایا جاتا ہے، تو اس میں دھوکہ دینے کا گناہ لازم آئے گا، جس سے اس کی کمائی میں بے برکتی آئے گی، تاہم اس کے فروخت کرنے سے بیع منعقد ہوجائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
صحیح مسلم: (99/1، ط: دار احیاء التراث العربی)
عن أبي هريرة أن رسول الله صلى الله عليه وسلم مر على صبرة طعام فأدخل يده فيها، فنالت أصابعه بللا فقال: «ما هذا يا صاحب الطعام؟» قال أصابته السماء يا رسول الله، قال: «أفلا جعلته فوق الطعام كي يراه الناس، من غش فليس مني»
صحیح البخاری: (16/1، ط: دار طوق النجاة)
حدثنا نافع بن مالك بن أبي عامر أبو سهيل، عن أبيه، عن أبي هريرة، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: " آية المنافق ثلاث: إذا حدث كذب، وإذا وعد أخلف، وإذا اؤتمن خان "
الھدایۃ: (23/3، ط: دار احیاء التراث العربی)
"البيع ينعقد بالإيجاب والقبول إذا كانا بلفظي الماضي" مثل أن يقول أحدهما بعت والآخر اشتريت
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی