عنوان: آفس سے گھر جاتے ہوئے اگر راستے میں نمازِ عصر قضا ہونے کا خطرہ ہو تو کیا مثل اول میں نماز ادا کرسکتے ہیں؟(10875-No)

سوال: آفس میں ایک ملازم ہیں وہ وین میں جاتے ہیں، وین کا ٹائم پانچ بجے ہے، گھر تک پہنچتے ہوئے 06:45 ہو جاتے ہیں اور عصر کا آخری وقت ہوجاتا ہے تو کیا ایسی صورت میں وہ مثل اول میں عصر کی نماز پڑھ کر نکل سکتے ہیں؟

جواب: واضح رہے کہ فقہ حنفی کے راجح قول کے مطابق عصر کی نماز کا وقت مثلِ ثانی (یعنی جب ہر چیز کا سایہ کے زوال کے وقت کے سائے کے علاوہ دوگنا ہوجائے) سے شروع ہوتا ہے، اس لیے عصر کی نماز مثلِ ثانی کے بعد ہی ادا کرنی چاہیے، البتہ اگر کوئی ایسا عذر اور مجبوری ہو جس کی وجہ سے عصر کی نماز مثل ثانی میں ادا کرنا ممکن نہ ہو اور نماز کا قضا ہونا یقینی ہو تو چونکہ آئمہ ثلاثہ رحمہم اللہ کے ساتھ احناف میں سے حضرات صاحبین رحمہما اللہ کے نزدیک بھی مثل اول میں عصر کی نماز پڑھنا جائز ہے، اس لئے فقہاء نے ایسے عذر اور مجبوری کی صورت میں مثل اول میں عصر کی نماز ادا کرنے کی اجازت دی ہے، لیکن عام حالات میں مثلِ ثانی کے بعد ہی عصر کی نماز ادا کرنا ضروری ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

المبسوط للسرخسی: (142/1، ط: دار المعرفة)
قال (ووقت الظهر من حين تزول الشمس إلى أن يكون ظل كل شيء مثله) في قول أبي يوسف ومحمد رحمهما الله تعالى وقال أبو حنيفة - رحمه الله تعالى - لا يدخل وقت العصر حتى يصير الظل قامتين ولا خلاف في أول وقت الظهر

الدر المختار مع رد المحتار: (359/1، ط: دار الفکر)
(ووقت الظهر من زواله) أي ميل ذكاء عن كبد السماء (إلى بلوغ الظل مثليه) وعنه مثله، وهو قولهما وزفر والأئمة الثلاثة. قال الإمام الطحاوي: وبه نأخذ. وفي غرر الأذكار: وهو المأخوذ به. وفي البرهان: وهو الأظهر. لبيان جبريل. وهو نص في الباب. وفي الفيض: وعليه عمل الناس اليوم وبه يفتى....(ووقت العصر منه إلى) قبيل (الغروب)۔
(قوله: وعليه عمل الناس اليوم) أي في كثير من البلاد، والأحسن ما في السراج عن شيخ الإسلام أن الاحتياط أن لا يؤخر الظهر إلى المثل، وأن لا يصلي العصر حتى يبلغ المثلين ليكون مؤديا للصلاتين في وقتهما بالإجماع، وانظر هل إذا لزم من تأخيره العصر إلى المثلين فوت الجماعة يكون الأولى التأخير أم لا، والظاهر الأول بل يلزم لمن اعتقد رجحان قول الإمام تأمل.

واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 423 Aug 10, 2023
office se / say ghar jate / jatey hue/ huwe agar raste / raastey me / mein namaz e asar qaza hone / honey ka khatrah / khatra ho too kia misle / misley awal me namaz ada karsakte / karsaktey hain?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.