سوال:
ہماری جیولری کی دکان ہے، کیا کسٹمر سے پیمنٹ حاصل کرنے کے لیے ہم دکان میں کارڈ مشین لگواسکتے ہیں؟ اکثر کسٹمر کارڈ کے ذریعے پیمنٹ کرنا چاہتے ہیں۔ کچھ کے پاس ڈیبٹ کارڈ (Debit Card) ہوتے ہیں اور کچھ کے پاس کریڈٹ کارڈ (Credit Card)، کیا کارڈ مشین کے ذریعے دونوں کارڈ سے پیمنٹ لینا جائز ہوگا؟
جواب: ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے قیمت کی وصولی میں تو کوئی حرج نہیں، جبکہ کریڈٹ کارڈ میں ایک سودی معاملہ پر رضامندی کا اظہار کیا جاتا ہے، اور مقرر وقت تک رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں سود لگتا ہے، اس لئے بلا ضرورت شدیدہ کریڈٹ کا استعمال شرعا درست نہیں ہے، تاہم کریڈٹ کارڈ کے ذریعے دکاندار کو ملنے والی رقم چونکہ حرام نہیں ہوتی، اس لئے دکاندار کا حلال چیز فروخت کرکے کریڈٹ کارڈ کے ذریعے اس کی قیمت وصول کرنے کی گنجائش ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الدر المختار: (164/5، ط: دار الفکر)
"(ويملك) المستقرض (القرض بنفس القبض عندھما) أي الإمام ومحمد خلافا للثاني فله رد المثل ولو قائما خلافا له بناء على انعقاده بلفظ القرض وفيه تصحيحان وينبغي اعتماد الانعقاد لإفادته الملك للحال بحر".
و فیه ایضا: (165/5، ط: دار الفکر)
(و) فيها (القرض لايتعلق بالجائز من الشروط فالفاسد منها لا يبطله ولكنه يلغو شرط رد شيء آخر فلو استقرض الدراهم المكسورة على أن يؤدي صحيحا كان باطلا) وكذا لو أقرضه طعاما بشرط رده في مكان آخر (وكان عليه مثل ما قبض) فإن قضاه أجود بلا شرط جاز
کذا في فتاوی دار العلوم دیوبند: رقم الفتوی: 586-551
واللہ تعالیٰ أعلم بالصواب
دار الافتاء الاخلاص،کراچی