عنوان: کیا مقروض مستحقِ زکوة ہے؟(1094-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب !
ایک شخص نے کسی کو 50 ہزار کے مویشی دلائے ہیں اور بقرہ عید پر بیچ رہاہے اور ایک مکان لیا ہے، اس کا قرضہ 2 لاکھ ہے، وہ بھی بقرہ عید ہی کو دینا ہے اور ساتھ میں 75 ہزار کا مقروض بھی ہے، کیا اس شخص کے لئے زکوة لینا جائز ہے؟

جواب: اگر مقروض کے پاس قرض ادا کرنے کے بعد ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کے بقدر پیسے بچتے ہیں، تو اس کے لئے زکوة کا لینا جائز نہیں ہے اور قرض ادا کرنے کے بعد ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کے بقدر پیسے نہیں بچتے ہیں، تو اس کے لئے زکوة کا لینا جائز ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

فتح القدیر: (160/2، ط: دار الفکر)
(ومن كان عليه دين يحيط بماله فلا زكاة عليه)۔۔۔۔(وإن كان ماله أكثر من دينه زكى الفاضل إذا بلغ نصابا) لفراغه عن الحاجة الأصلية۔۔۔الخ

بدائع الصنائع: (6/2، ط: دار الکتب العلمیة)
ومنها أن لا يكون عليه دين مطالب به من جهة العباد عندنا فإن كان فإنه يمنع وجوب الزكاة بقدره حالا كان أو مؤجلا

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 253 Mar 21, 2019
kiya maqrooz / maqroz mustahiq zaqat hai, ordr of zaqat for debter / Is debter eligible for receiving zakat?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Zakat-o-Sadqat

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.