عنوان: جنازہ لے جانے کا سنت طریقہ(101097-No)

سوال: حضرت ! ہمارا قبرستان مشرق کی جانب ہے، میت کو لیجاتے ہوئے، پاؤں قبلہ کی طرف ہوجاتے ہیں، اس میں کوئی ممانعت تو نہیں ہے؟

جواب:
جنازہ کو اٹھانے کا مسنون طریقہ یہ ہے کہ پہلے میت کی چارپائی کے دائیں طرف کا اگلا پایا اپنے سیدھے کندھے پر رکھ کر کم از کم دس قدم چلے، پھر پچھلا پایا اپنے سیدھے کندھے پر رکھ کر دس قدم چلے، پھر بائیں طرف کا اگلا پایا اپنے الٹے کندھے پر رکھ کر دس قدم چلے اور پھر پچھلا پایا الٹے کندھے پر رکھ کر دس قدم چلے۔
نیز جنازہ کو قبرستان لے جاتے وقت میت کے سر کا حصہ آگے کی طرف رکھنا چاہیئے، میت کے پیر آگے کی طرف کرنا خلاف سنت ہے۔

میت و جنازہ میں مزید فتاوی

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Funeral & Jinaza

14 Aug 2020
جمعہ 14 اگست - 23 ذو الحجة 1441

Copyright © AlIkhalsonline 2020. All right reserved.

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com