عنوان: ایپ (App) کے ذریعے نیٹ ورک مارکیٹنگ کا شرعی حکم (10972-No)

سوال: مجھے اس بارے میں فتوی درکار ہے۔ پاکستان کی ایک دو ایپس ہیں، جن کا لنک آپ کو سینڈ کر دیتا ہوں، اس میں 1500 سے پیکج اسٹارٹ ہوتا ہے اور وہ آپ کو فی گھنٹہ کے حساب سے اس کی کمائی دیتے ہیں اور اگر آپ آگے اپنے کسی دوست کو اس میں ایڈ کریں تو اس کا کمیشن بھی دیتے ہیں، اس میں کافی دوست کام کر رہے ہیں تو یہ 360 دنوں تک ٹائم پیریڈ ہے کہ روزانہ بیس پے ارننگ دیتے رہتے ہیں، اس میں خدشہ یہ بھی ہے کہ یہ ایپ کبھی بھی ختم ہو سکتی ہے جس میں آپ کا سرمایہ بھی جا سکتا ہے، کیا اس کی کمائی جائز ہے؟

جواب: سوال میں ذکر کردہ صورت بظاہر نیٹ ورک مارکیٹنگ کی ہے اور نیٹ ورک مارکیٹنگ کی اکثر صورتیں شرعی لحاظ سے کئی خرابیوں پر مشتمل ہونے کی وجہ سے جائز نہیں ہے، مثلا:
(۱) بغیر عمل کے اجرت کا ملنا (۲) محض حق (حق مجرد) کی بیع (۳) غرر و قمار یعنی غیر یقینی کیفیت اور جوے کا ہونا۔
البتہ اگر ان ایپس (Apps) کے ذریعے واقعی کوئی کاروبار ہو رہا ہو تو اس کاروبار کی مکمل تفصیلات لکھ کر دوبارہ معلوم کرسکتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الدر المختار مع رد المحتار: (4/6، ط: دار الفکر)
(ھی) لغة اسم للاجرۃ وھو ما یستحق علی عمل الخیر ولذا یدعی به یقال اعظم اللہ اجرك. وشرعا (تملیک نفع) مقصود من العین (بعوض).
(قوله مقصود من العین) ای فی الشرع و نظر العقلاء.

مجلة الاحکام العدلیة: (16/1، ط: نور محمد)
المادۃ 3: العبرۃ فی العقود للمقاصد و المعانی لا للالفاظ و المبانی.

فقه البیوع: (339/1، ط: مکتبة معارف القرآن)
الغرر لا یخلو من احد الاحوال الثلاثة الآتیة:
۔۔۔ الثالث: ان یکون فیه معنی تعلیق التملیک علی الخطر، کما فی القمار.

واللہ تعالیٰ أعلم بالصواب
دار الافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 446 Aug 30, 2023
app / application k zarye net work marketing / markting ka shari / sharee hokom /hokum

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Business & Financial

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.