سوال:
مسجد سے سر یا داڑھی کے بال اٹھانے سے متعلق دو قول بہت مشہور ہیں:(۱) مسجد سے بال اٹھانا ایسا ہے جیسے مرے ہوئے گدھے کو اٹھانا۔ (۲) جو شخص مسجد سے بال اٹھاتا ہے اللہ پاک اس کا نکاح ایک حور سے کروادیتا ہے۔ ان دونوں اقوال کی کیا حیثیت ہے؟
جواب: سوال میں ذکر کردہ دونوں روایات باوجود کوشش کے حدیث کی کسی مستند و معتبر کتاب میں حدیث کی کسی بھی قسم (صحیح، حسن، ضعیف وغیرہ) میں کسی بھی شکل میں نہیں ملی، لہذا جب تک اس کا ثبوت نہیں ملتا ہے، اس کی نسبت جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف کرنے سے اجتناب کرنا ضروری ہے۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی