عنوان: جس مسجد میں امام اور مؤذن متعین نہ ہو، وہاں نمازِ جمعہ کی دوسری جماعت کرانے کا حکم(11017-No)

سوال: مفتی صاحب یونیورسٹی میں جمعہ کی نماز باقاعدہ ہوتی ہے، نماز کا ٹائم لگا ہوا ہے، لیکن کوئی مؤذن اور امام مقرر نہیں ہے، کیا اس صورت میں دوسری جماعت کرواسکتے ہیں؟
تنقیح: محترم! اس بات کی وضاحت کردیں کہ یونیورسٹی میں جہاں جمعہ کی نماز ادا کی جاتی ہے، وہ باقاعدہ شرعی مسجد ہے، یا ویسے نماز پڑھنے کے لیے ایک جگہ مختص کی ہوئی ہے؟
اس وضاحت کے بعد آپ کے سوال کا جواب دیا جاسکے گا۔
جواب تنقیح: جی یونیورسٹی کی شرعی مسجد ہے۔

جواب: صورتِ مذکورہ میں اگر واقعتاً یونیورسٹی کی مسجد میں امام اور مؤذن متعین نہیں ہے تو اس میں جمعہ کی دوسری جماعت کرانے سے اگرچہ نماز ادا ہو جائے گی، لیکن چونکہ شریعت کا منشاء یہ ہے کہ جمعہ کی نماز میں مسلمانوں کی اجتماعیت کا بھر پور مظاہرہ ہو، اور یہ کامل طور پر اس وقت ہوسکتا ہے، جب ایک ہی وقت میں نماز جمعہ کی ادائیگی کا اہتمام کیا جائے، جبکہ یونیورسٹی کی مسجد میں جمعہ کی دوسری جماعت کرانے کی صورت میں یہ مقصد فوت ہوسکتا ہے، نیز دوسری جماعت پہلی جماعت میں کمی کا باعث بھی بن سکتی ہے، لہذا یونیورسٹی کی مسجد میں پہلی جماعت میں شامل ہوکر نماز جمعہ پڑھنے کا اہتمام کیا جائے، اور دوسری جماعت کرانے سے بغیر شرعی عذر کے گریز کیا جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

إعلاء السنن: (90/8، ط: إدارة القرآن و العلوم الإسلامية)
عن عمر رضي اللّٰہ أنه کتب إلی أبي موسیٰ، وإلی عمرو بن العاص، وإلی سعد بن أبي وقاص رضي اللّٰہ عنهم أن یتخذ مسجد جامعا ومسجد للقبائل، فإذا کان یوم الجمعة انضموا إلی المسجد الجامع فشهدوا الجمعة . أخرجه ابن عساکر في مقدمة تاریخ دمشق، کذا في تلخیص الحبیر.

الدر المختار مع رد المحتار: (552/1، ط: سعيد)
ويكره تكرار الجماعة بأذان وإقامة في مسجد محلة لا في مسجد طريق أو مسجد لا إمام له ولا مؤذن.
ولو كرر أهله بدونهما أو كان مسجد طريق جاز إجماعا؛ كما في مسجد ليس له إمام ولا مؤذن ويصلي الناس فيه فوجا فوجا، فإن الأفضل أن يصلي كل فريق بأذان وإقامة على حدة كما في أمالي قاضي خان اه ونحوه في الدرر، والمراد بمسجد المحلة ما له إمام وجماعة معلومون كما في الدرر وغيرها.

واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 477 Sep 06, 2023
jis masjid me / mein imam or muazin / moazin mutayun / mutayan na ho, waha / wahan namaz e juma / jumah ki dousri / 2 jamat karane ka hokom /hokum

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.