عنوان: بینک کا قرعہ اندازی کے ذریعہ اکاؤنٹ ہولڈر کو انعام دینا(11020-No)

سوال: میرا سعودی عرب میں ایک بینک اکاؤنٹ ہے، یہاں پر سارے بینک شرعی اصولوں پرعمل کرنے کے پابند ہیں۔ میرے بینک نے ایک نیا پروڈکٹ شروع کیا ہے، اگر میں اس میں ایک ہزار ریال رکھوں تو میرا نام ایک قرعہ ندازی میں شامل کیا جائے گا، جس میں ماہانہ 10,000 ریال یا اس سے بھی زیادہ انعام نکل سکتا ہے۔ کیا میں اس پروڈکٹ میں حصہ لے سکتا ہوں؟ رہنمائی فرمائیں

جواب: پوچھی گئی صورت میں اگر یہ اکاؤنٹ کسی اسلامی طریقہ تمویل (Islamic Mode of Finance) مثلاً مضاربہ یا مشارکہ کی بنیاد پر کھولا جاتا ہو تو ایسی صورت میں قرعہ اندازی کے ذریعے اکاؤنٹ ہولڈر کو انعام دینا شرعا درست ہے۔
لیکن اگر یہ اکاؤنٹ قرض کی بنیاد پر ہو یعنی اکاؤنٹ ہولڈر سے رقم بطور قرض لی جاتی ہو تو ایسی صورت میں قرض کی وجہ سے قرعہ اندازی کے ذریعے اکاؤنٹ ہولڈر کو انعام دینا قرض پر نفع حاصل کرنا ہے، جو کہ سود ہونے کی وجہ سے ناجائز اور حرام ہے۔
واضح رہے یہ اصولی جواب لکھا گیا ہے، یہ سہولت کس قسم کے اکاؤنٹ پر دی جا رہی ہے؟ اس کا ہمیں علم نہیں ہے، صحیح صورتحال معلوم کرنے کے لیے آپ مذکورہ بینک کے شرعی بورڈ کے علماء کرام سے رجوع کر سکتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الدر المختار مع رد المحتار: (394/7، ط: سعید)
"القرض بالشرط حرام ،والشرط لغو بأن يقرض علي أن يكتب به إلي بلد كذا ليوفي دينه".
"قوله:(كل قرض جر نفعاحرام )أي: إذاكان مشروطا".

النتف في الفتاوی: (ص: 484- 485)
"أنواع الربا: وأما الربا فهو علی ثلاثة أوجه:أحدها في القروض، والثاني في الدیون، والثالث في الرهون. الربا في القروض: فأما في القروض فهو علی وجهین: أحدهما أن یقرض عشرة دراهم بأحد عشر درهماً أو باثني عشر ونحوها. والآخر أن یجر إلی نفسه منفعةً بذلک القرض، أو تجر إلیه وهو أن یبیعه المستقرض شيئا بأرخص مما یباع أو یوٴجره أو یهبه…، ولو لم یکن سبب ذلک (هذا ) القرض لما کان (ذلک )الفعل، فإن ذلک رباً، وعلی ذلک قول إبراهیم النخعي: کل دین جر منفعةً لا خیر فیه".

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 213 Sep 07, 2023
bank ka qurra andazi k zarye account houlder ko inam dena

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Loan, Interest, Gambling & Insurance

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.