سوال:
میرا سوال یہ ہے کہ قرآن پاک کی تلاوت کرتے ہوئے پاؤں کو ہاتھ لگانا یا کھجانا، پھر قرآن پاک کے اوراق پلٹنے کے لیے اسی ہاتھ کو استعمال کرنا کیسا ہے؟
جواب: پوچھی گئی صورت میں اگر پاؤں صاف اور دھلے ہوئے ہوں، اور ان پر کوئی نجاست نہ لگی ہو تو قرآن مجید کی تلاوت کرتے ہوئے کسی عذر مثلاً کھجلی وغیرہ کی وجہ سے پاؤں کو ہاتھ لگانے کے بعد اسی ہاتھ سے قرآن مجید کے اوراق پلٹنا جائز ہے، اور اگر کوئی عذر نہ ہو تو قرآن مجید کی تلاوت کے دوران پاؤں کو کھجانے یا ہاتھ لگانے سے بچنا چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
القرآن الکریم: (الواقعة، الآیة: 79)
لَا يَمَسُّهُ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَo
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی