عنوان: امام کے سلام پھیرتے وقت لفظِ "السلام" مکمل ہونے سے پہلے جماعت میں شامل ہونے کا حکم (11126-No)

سوال: ایک نمازی نماز میں آخری رکعت میں شامل ہوا، اس وقت امام صاحب سلام پھیر رہے تھے اور اس نے نیت باندھ لی، اس دوران امام صاحب نے دوسرا سلام بھی پھیرا، جبکہ وہ تشہد میں بیٹھ چکا تھا اور التحیات شروع کر دی تھی، کیا ایسی صورت میں جماعت میں شامل ہونا مناسب ہے؟

جواب: امام کے سلام پھیرتے وقت اگر کوئی شخص تکبیر تحریمہ کہہ کر جماعت میں شامل ہونا چاہتا ہو تو اس کی دو صورتیں ہوسکتی ہیں:
۱) امام کے پہلے سلام کے ’’میم‘‘ کہنے سے پہلے پہلے تکبیرِ تحریمہ کہہ کر جماعت میں شامل ہوجائے تو ایسی صورت میں جماعت میں شمولیت درست ہے، اب اگر تکبیر تحریمہ کہنے کے بعد امام کے دونوں سلام پھیرنے تک نہیں بیٹھا تھا تو اب بیٹھنے کی ضرورت نہیں ہے، اور اگر اس کے بیٹھتے ہی امام سلام پھیردے تو ایسی صورت میں تشہد پڑھ کر ہی اٹھے اور بقیہ نماز پوری کرے۔
۲) امام کے پہلے لفظِ ’’السلام‘‘ کی میم ادا کرنے کے بعد اس کی تکبیرِ تحریمہ ختم ہوئی تو ایسی صورت میں اس کی یہ اقتدا درست نہیں ہوئی، اس لیے اس کو نہ جماعت ملی اور نہ ہی اس کی نماز شروع ہوئی، بلکہ اب وہ دوبارہ تکبیرِ تحریمہ کہہ کر اپنی انفرادی نماز شروع کرے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

حاشية الطحطاوي على مراقي الفلاح: (ص: 251، ط: دار الكتب العلمية)
فلو إقتدى به بعد لفظ السلام الأول قبل عليكم لا يصح عند العامة وقيل إن أدركه بعد التسليمة الأولى قبل الثانية فقد أدرك معه الصلاة كما في السراج.

رد المحتار: (468/1، ط: دار الفكر)
قال في التجنيس: الإمام إذا فرغ من صلاته فلما قال السلام جاء رجل واقتدى به قبل أن يقول عليكم لا يصير داخلا في صلاته لأن هذا سلام.

و فیه أيضاً: (496/1، ط: دار الفکر)
وشمل بإطلاقه ما لو اقتدى به في أثناء التشهد الأول أو الأخير فحين قعد قام إمامه أو سلم ومقتضاه أنه يتم التشهد ثم يقوم ولم أره صريحا ثم رأيته في الذخيرة ناقلا عن أبي الليث المختار عندي أن يتم التشهد وإن لم يفعل أجزأه ا ه ولله الحمد.

و فیه أيضاً:(525/1، ط: دار الفکر)
وتنقضي قدوة بالأول قبل عليكم على المشهور عندنا خلافا للتكملة. اه. أي فلا يصح الاقتداء به بعدها لانقضاء حكم الصلاة.

واللہ تعالیٰ أعلم بالصواب
دار الافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 761 Oct 02, 2023
imam k salam pherte waqt lafz " assalam" mukammal hone se pehle jamat me shamil hone ka hukum

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.