عنوان: ختم قرآن کی تقریب میں الم پارہ کی آخری آیات کی تلاوت کرنا(11130-No)

سوال: السلامُ علیکم ورحمۃاللہ! امید ہے آپ خیریت سے ہوں گے، میں الحمد اللہ بچوں کو قرآن پاک پڑھاتا ہوں، ایک بچے نے قرآن پاک حفظ مکمل کیا ہے، اس سلسلے میں ایک تقریب رکھی ہے، جس میں بچہ اپنا آخری سبق قل اتحآجّننا سے آخر پارہ تک تلاوت کرے گا، کیا الم پارہ کا آخری سبق یا آیات حفظ مکمل کی تقریب میں پڑھنا غلط ہے؟ رہنمائی فرمائیں

جواب: پوچھی گئی صورت میں چونکہ حافظ قرآن عام دنوں میں سبق سنانے کی طرح تکمیلِ حفظ قرآن کی تقریب میں اپنے آخری سبق کے طور پر الم پارہ کی آخری آیات سناتا ہے، اور اس کی تلاوت کرتا ہے، جس میں ایک طرح سے اس بچے کی حوصلہ افزائی بھی ہوتی ہے، لہذا اس موقع پر حافظ قرآن بچے کے لیے الم پارہ کے آخری سبق کی تلاوت کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے، بشرطیکہ اسے لازم یا سنت نہ سمجھا جائے۔
واضح رہے کہ حفظ قرآن کی تکمیل کے موقع پر تقریب مقرر کرنا ایک مباح عمل ہے، بشرطیکہ اس میں دیگر خرافات و منکرات ( فضول خرچیاں، طلبہ سے دلی خوشی و رضامندی کے بغیر پیسے جمع کرنا، بے جا زیبائش اور نمائش، تصویر سازی، مسجد کی بے حرمتی وغیرہ) نہ ہوں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الكريم: (البقرة، الآية: 185)
یُرِیدُ ٱللَّهُ بِكُمُ ٱلۡیُسۡرَ وَلَا یُرِیدُ بِكُمُ ٱلۡعُسۡرَ ... الخ

و قوله تعالی: (الأعراف، الآية: 31)
یَٰبَنِیۤ ءَادَمَ خُذُوا۟ زِینَتَكُمۡ عِندَ كُلِّ مَسۡجِدࣲ وَكُلُوا۟ وَٱشۡرَبُوا۟ وَلَا تُسۡرِفُوۤا۟ۚ إِنَّهُۥ لَا یُحِبُّ ٱلۡمُسۡرِفِینَo

صحیح البخاری: (رقم الحديث: 2697، 184/3، ط: دار طوق النجاۃ)
عن عائشة رضي الله عنها، قالت: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «من أحدث في أمرنا هذا ما ليس فيه، فهو رد» رواه عبد الله بن جعفر المخرمي، وعبد الواحد بن أبي عون، عن سعد بن إبراهيم

سنن ابن ماجة: (ما یکره في المساجد، رقم الحدیث: 247، ط: دار الفکر)
عن واثلة بن الأسقع: أن النبي صلى الله عليه وسلم، قال: "جنبوا مساجدكم صبيانكم ومجانينكم وشراركم وبيعكم وخصوماتكم ورفع أصواتكم وإقامة حدودكم وسل سيوفكم، واتخذوا على أبوابها المطاهر، وجمروها في الجمع".

مسند أحمد: (رقم الحدیث: 20715، ط: مؤسس قرطبة، القاھرۃ)
عن أبی حرۃ الرقاشی عن عمه قال: کنت آخذا بزمام ناقة رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیه و سلم فی أوسط أیام التشریق أذود عنه الناس ، فقال: "یا أیها الناس ! ألا لا تظلموا، ألا لا تظلموا، ألا لا تظلموا، إنه لا یحل مال امرء إلا بطیب نفس منه".

واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 638 Oct 02, 2023
khatam e quran ki taqreeb me alif lam meem ayat ki tilawat karna

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Interpretation of Quranic Ayaat

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.