عنوان: بینک کے کرنٹ اکاؤنٹ (Current Account) سے رقم نکال کر سیونگ اکاؤنٹ (Saving Account) میں رکھنا(11152-No)

سوال: مجھے اپنے بیٹے کو بیرون ملک تعلیم کے لیے بھیجنا ہے اور اس کی تعلیم کے لیے مالی تعاون اور بیرون ملک رہنے کے لیے بینک اسٹیٹمنٹ حاصل کرنے کی غرض سے 12 ملین بینک میں رکھنا ہوں گے۔ یہ رقم کرنٹ اکاؤنٹ میں رکھی جاتی ہے۔ کیا آیا میں اس رقم کو سیونگ اکاؤنٹ میں رکھ سکتا ہوں؟ میں ایک ریٹائرڈ شخص ہوں، ملنے والے نفع سے مجھے میرے ماہانہ اخراجات پورے کرنے میں مدد ملے گی۔

جواب: واضح رہے کہ سودی بینک (conventional bank) میں سیونگ اکاؤنٹ (Saving account) کھلوانا جائز نہیں ہے، کیونکہ سودی بینک سیونگ اکاؤنٹ میں قرض کے طور پر رقم لیتا ہے، اس کے اوپر اضافی رقم کے ساتھ واپس کرتا ہے، شرعی طور پر قرض کے اوپر مشروط یا معروف اضافی رقم کا لین دین سود ہے جو کہ ناجائز اور حرام ہے، لہذا سودی بینک میں سیونگ اکاؤنٹ کھلوانا جائز نہیں ہے، اس سے اجتناب لازم ہے، نیز سودی بینک کے کرنٹ (current account) میں اگرچہ اکاؤنٹ ہولڈر کو کوئی اضافی رقم نہیں ملتی، لیکن سودی بینک ان پیسوں کو آگے لوگوں کو سودی قرض کی بنیاد پر بھی دیتا ہے، اور کبھی کبھار یہ پیسے غیر شرعی کاروبار اور سرگرمیوں میں بھی استعمال کیے جاتے ہیں، جس کا فائدہ سودی بینک کو ہوتا ہے، جس کی وجہ سے سودی نظام کی ترقی اور ترویج ہوتی ہے، اور اس کی ایک حد تک ذمہ داری اکاؤنٹ ہولڈر پر بھی عائد ہوتی ہے کہ ان کے پیسوں سے سودی نظام کے پھلنے پھولنے میں معاونت ہوتی ہے، اس لئے حتی الامکان سودی بینک میں کرنٹ اکاؤنٹ کھلوانے سے بھی اجتناب کرنا چاہیے۔
البتہ سودی بینک کے متبادل کے طور پر مستند علماء کرام نے غیر سودی بینکاری کا نظام تجویز کیا ہے، لہذا جو غیر سودی بینک مستند علماء کرام کی زیرنگرانی شرعی اصولوں کے مطابق کام کر رہا ہو، ان کے ہاں کرنٹ اور سیونگ اکاؤنٹ کھلوایا جاسکتا ہے۔
لہذا آپ مذکورہ رقم مستند علماء کرام کی زیرنگرانی چلنے والے غیر سودی بینک کے سیونگ اکاؤنٹ میں رکھواسکتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکریم: (آل عمران، الایة: 130)
یایھا الذین امنوا لا تاکلوا الربوا اضعافا مضاعفة ... الخ

اعلاء السنن: (566/14، ط: دار الکتب العلمیة)
"عن علي رضي اﷲ عنه مرفوعا کل قرض جر منفعة فہو ربا. وقال الموفق: کل قرض شرط فیه الزیادة فهو حرام بلا خلاف

واللہ تعالیٰ أعلم بالصواب
دار الافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 402 Oct 05, 2023
bank k current account se raqam nikal kar saving account me rakhna

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Loan, Interest, Gambling & Insurance

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.