سوال:
" لکم دینکم ولی دین" کا مطلب اور تفسیر کیا ہے کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ تمہارے لیے تمہارا دین ہے میرے لیے میرا دین یا یہ مطلب صحیح ہے تم کو تمہارے کام کا بدلہ ملے گا مجھ کو میرے کام کا بدلہ ملے گا؟ رہنمائی فرمائیں۔
جواب: " تمہارے لیے تمہارا دین ہے اور میرے لیے میرا دین" یہ مذکورہ آیت" لكم دينكم ولي دين" کا ترجمہ ہے اور " تم کو تمہارے کام کا بدلہ ملے گا مجھ کو میرے کام کا بدلہ ملے گا" یہ اس کا مطلب اور مراد ہے۔
مزید تفصیل کے لیے حضرت مفتی محمد شفیع صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی تفسیر معارف القرآن (ج:8، ص:833، مکتبہ معارف القرآن) ملاحظہ فرمائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
تفسير القرطبي: (229/20، ط: دار الكتب المصرية)
لكم دينكم ولي دين
فيه معنى التهديد، وهو كقوله تعالى: لنا أعمالنا ولكم أعمالكم «1» [القصص: 55] أي إن رضيتم بدينكم، فقد رضينا بديننا. وكان هذا قبل الأمر بالقتال، فنسخ بآية السيف. وقيل: السورة كلها منسوخة. وقيل: ما نسخ منها شي لأنها خبر. ومعنى لكم دينكم أي جزاء دينكم، ولي جزاء ديني. وسمى دينهم دينا، لأنهم اعتقدوه وتولوه. وقيل: المعنى لكم جزاؤكم ولي جزائي، لأن الدين الجزاء.
آسان ترجمه قرآن: (ص: 1218، طبع جدید: مکتبه معارف القرآن)
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی