عنوان: بچوں کی شادی یا تعلیم کے لیے خریدے گئے پلاٹ پر زکوة(11252-No)

سوال: اگر کوئی پلاٹ اس نیت سے خریدا ہو کہ بچوں کی تعلیم پر خرچ کریں گے یا ان کی شادی پر دیں گے تو کیا ایسے پلاٹ پر زکوة واجب ہوگی؟

جواب: واضح رہے کہ اگر پلاٹ خریدتے وقت یہ نیت تھی کہ بچوں کی شادی یا تعلیم کے وقت اسے بیچ کر خرچہ کریں گے تو یہ تجارتی پلاٹ ہے، سال گزرنے پر اس پلاٹ کی زکاۃ ادا کرنا لازم ہوگیاور اگر نیت وہی پلاٹ بچوں کو دینے کی تھی یا دونوں نیتیں تھیں تو اس پر زکاۃ لازم نہیں ہوگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الدر المختار مع رد المحتار: (265/2، ط : دار الفكر)
"(و أثاث المنزل و دور السكنى و نحوها) و كذا الكتب و إن لم تكن لأهلها إذا لم تنو للتجارة. (قوله: وأثاث المنزل إلخ) محترز قوله نام و لو تقديرا، و قوله و نحوها: أي كثياب البدن الغير المحتاج إليها و كالحوانيت و العقارات."

بدائع الصنائع: (11/2، ط: دار الكتب العلمية)
"و أما فيما سوى الأثمان من العروض فإنما يكون الإعداد فيها للتجارة بالنية؛ لأنها كما تصلح للتجارة تصلح للانتفاع بأعيانها بل المقصود الأصلي منها ذلك فلا بد من التعيين للتجارة و ذلك بالنية."

واللہ تعالى اعلم بالصواب
دار الإفتاء الإخلاص،کراچى

Print Full Screen Views: 199 Oct 30, 2023
bacho ki shadi ya taleem ke liye kharide kharide ga ploat per zakat

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Zakat-o-Sadqat

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.