سوال:
حضرت ! یہ پوچھنا ہے کہ میں اپنی کار میں سفر میں جا رہا ہوں، راستے میں نماز کا ٹائم ہو جانے پر اس جگہ کے مقامی امام کے پیچھے میں پوری نماز پڑھ لوں تو جہاں جانا ہو وہاں پہنچ کر کیا دوبارہ نماز پڑھنی ہوگی؟
جواب: پوچھی گئی صورت میں اگر آپ نے راستہ میں مقامی امام کے پیچھے نماز پڑھ لی تو آپ کی نماز کا فریضہ ادا ہوگیا، لہذا دوبارہ مقام پر پہنچ کر آپ پر وہی نماز دوبارہ پڑھنا لازم نہیں ہوگی۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی