سوال:
مفتی صاحب! ایک شخص نے ایک ہی نماز میں قضاء فرض نماز اور نفل ادا کرنے کی نیت کی ہو تو کیا اس کی دونوں نمازیں ایک ساتھ ادا ہوجائیں گی؟
جواب: واضح رہے کہ اگر کسی شخص نے فرض نماز کے ساتھ نفل کی بھی نیت کرلی ہو تو اس صورت میں صرف فرض نماز ادا ہوگی، لہذا پوچھی گئی صورت میں قضاء فرض نماز اور نفل کی ایک ساتھ نیت کرنے سے قضاء نماز ادا ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الشامیة:(كتاب الصلاة، باب شروط الصلاة،ج:1ص:439،ط:سعيد)
"و لو نوی فرضین كمكتوبة و جنازة فللمكتوبة، و لو مكتوبتین فللوقتیة و لو فائتتین فللأولى لو من أهل الترتيب و إلا لغا فليحفظ، و لو فائتة و وقتية فللفائتة لو الوقت متسعًا، و لو فرضًا و نفلًا فللفرض."
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی