سوال:
مفتی صاحب ! مسئلہ یہ پوچھنا ہے کہ دو مہینے سم بند رکھنے کے بعد جو فری منٹ کمپنی کی طرف سے ملتے ہیں، وہ استعمال کرنا جائز ہے یا نہیں؟
جواب: دو مہینے بعد بند سم میں بیلنس ڈلوانے کی صورت میں کمپنی جو فری منٹس وغیرہ دیتی ہے، چونکہ وہ یہ منٹس اپنی بند سم کے کھلنے کی خوشی میں دیتی ہے، اس لیے ان فری منٹس وغیرہ کو استعمال کرنے کی گنجائش ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الھدایۃ: (222/1، ط: دار احیاء التراث العربي)
الهبة عقد مشروع لقوله عليه الصلاة والسلام: "تهادوا تحابوا" وعلى ذلك انعقد الإجماع "وتصح بالإيجاب والقبول والقبض" أما الإيجاب والقبول فلأنه عقد، والعقد ينعقد بالإيجاب، والقبول، والقبض لا بد منه لثبوت الملك.
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی