سوال:
کیا ہوائی جہاز اور ٹرین میں فرض نماز پڑھنا جائز ہے؟ اور اگر جائز ہے تو ہوائی جہاز اور ٹرین میں فرض نماز پڑھنے کا طریقہ بتادیں۔
جواب: ہوائی جہاز اورٹرین میں فرض نماز پڑھنا جائز ہے، خواہ ہوائی جہاز اور ٹرین چل رہے ہوں یا رکے ہوئے ہوں، البتہ ہوائی جہاز اور ٹرین میں بھی فرض نماز پڑھتے ہوئے استقبال قبلہ(قبلہ کی طرف رخ کرنا) اور قیام شرط ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الدر المختار مع رد المحتار: (102/2، ط: دار الفکر)
(صلى الفرض في فلك) جار (قاعدا بلا عذر صح) لغلبة العجز (وأساء) وقالا: لا يصح إلا بعذر وهو الأظهر برهان (والمربوطة في الشط كالشط) في الأصح (والمربوطة بلجة البحر إن كان الريح يحركها شديدا فكالسائرة وإلا فكالواقفة)
(قوله وإلا فكالواقفة) أي إن لم تحركها الريح شديدا بل يسيرا فحكمها كالواقفة فلا تجوز الصلاة فيها قاعدا مع القدرة على القيام كما في الإمداد.
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی