سوال:
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ، مفتی صاحب ! پوچھنا یہ تھا کہ میزان بینک میں Saving اکاؤنٹ اور Fix اکاؤنٹ کھولنے پر جو منافع ملتا ہے، وہ لینا جائز ہے؟
جواب: واضح رہے کہ اسلامی بینکوں میں تمام عقود (Transactions ) کی نگرانی باقاعدہ طور پر مستند مفتی حضرات کررہے ہوتے ہیں، اس لیے جن حضرات کو ان مفتی حضرات کی رائے پر اعتماد ہے، ان کے لیے اسلامی بینک سے معاملہ کرنے کی گنجائش ہے۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی