resize-left-dar mid-dar right-dar

عنوان: حضرت جبرئیل کا معراج کے موقع پر ایک خاص مقام کے بعد آپ ﷺ سے جدا ہو جانا(1176-No)

سوال: کیا یہ بات درست ہے کہ حضرت جبرئیلؑ نے معراج کی رات جناب نبی کریم ﷺ سے یہ کہا کہ میں اس مقام (ساتویں آسمان) سے آگے نہیں جا سکتا اور باقی سفر نبی کریم ﷺ نے اکیلے ہی کیا؟

جواب: جی ہاں ! اس طرح کی روایت سیرت کی معتبر کتابوں میں ملتی ہے۔
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ الله اور مولانا محمد ادریس کاندھلوی رحمہ الله دونوں حضرات نے اپنی سیرت کی تصانیف میں اس واقعے کو ذکر کیا ہے۔
نشر الطیب ( مؤلفہ حکیم الامت حضرت تھانوی رحمہ الله) میں مذکور ہے :
"حضرت جبرئیل علیہ السلام نے کہا : اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق دین دے کر بھیجا ہے ! جب سے میں پیدا ہوا ہوں میں نے اس فرشتے کو نہیں دیکھا ، حالانکہ اللہ کے ہاں میرا مرتبہ بہت زیادہ ہے۔ ‘‘ دوسری حدیث میں ہے کہ حضرت جبرئیل علیہ السلام مجھ سے جدا ہوگئے۔ اور مجھے تمام آوازیں آنی بند ہوگئیں۔( النووی علیٰ مسلم)
شفاء الصدور میں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: میرے پاس حضرت جبرئیل آئے اورسفر معراج میں میرے ساتھ رہے یہاں تک کہ ایک مقام تک پہنچ کر رک گئے ۔ میں نے کہا : جبرئیل ! کیا ایسے مقام پرکوئی دوست اپنے دوست کو چھوڑتا ہے ۔ انہوں نے کہا : اگر میں اس مقام سے آگے بڑھا تو نور سے جل جاؤں گا"۔
( نشر الطیب: ص ۶۰ ، ط: قدیمی کتب خانہ ، کراچی )

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

شرح النووی علی مسلم: (221/2، ط: دار احیاء التراث العربی)
عن علي كرم الله وجهه وذكر مسير جبريل عليه السلام على البراق حتى أتى الحجاب وذكر كلمة وقال خرج ملك من وراء الحجاب فقال جبريل والذي بعثك بالحق إن هذا الملك ما رأيته منذ خلقت وإني أقرب الخلق مكانا وفي حديث آخر فارقني جبريل وانقطعت عني الأصوات

مرقاۃ المفاتیح: (620/2، ط: دار الفکر)
وكرواية: ثم أي، بعد انقطاع جبريل عنه، وقوله هذا مقامي إن جاوزته احترقت

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

waqia meraaj/mairaaj say/sy mutaliq aik riwayet /riwayat ki tahqeeq/tehqeeq, Confirmation of a hadith related to the event of meraj / Ascension

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Interpretation and research of Ahadees