عنوان: "نظروں کی حفاظت" عورتوں کے فتنے سے بچنے کا ذریعہ ہے۔(1196-No)

سوال: السلام وعلیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
حضرت ! عورت جیسے پر خطر فتنہ سے بچنے کی تدبیر بتلا دیجیئے، بظاھر کسی تدبیرسے بچنا ناممکن محسوس ہو رہا ہے۔

جواب: عورت کے فتنے اور بد نگاہی سے بچنے کے لیے اللہ تعالیٰ نے مردوں کو نظروں کی حفاظت کرنے کا حکم فرمایا ہے:
﴿ قُلْ لِّلْمُؤْمِنِيْنَ يَغُضُّوْا مِنْ اَبْصَارِهِمْ وَيَحْفَظُوْا فُرُوْجَهُمْ ۭ ذٰلِكَ اَزْكٰى لَهُمْ ۭ اِنَّ اللّٰهَ خَبِيْرٌۢ بِمَا يَصْنَعُوْنَ ﴾
(سورة النور، الايه ٣٠)
ترجمہ : آپ مسلمان مردوں سے کہہ دیجیے کہ اپنی نگاہیں نیچی رکھیں، اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کریں، یہ ان کے لیے زیادہ صفائی کی بات ہے، بے شک اللہ تعالیٰ کو سب خبر ہے، جو کچھ لوگ کیا کرتے ہیں ۔(بیان القرآن )
اس آیت مبارکہ سے معلوم ہوا کہ اپنی نگاہوں کو نیچی اور پست رکھنا ہی بدنظری اور عورت کے فتنے سے حفاظت کا ذریعہ ہے۔ اور اگر کبھی اچانک کسی اجنبی پر نگاہ پڑجائے تو فوراً اپنی نگاہ پھیر لینی چاہیے، جیسا کہ حدیث شریف میں ارشاد ہے:
'' عن بريدة قال : قال رسول الله صلى الله عليه وسلم لعلي : " يا علي لا تتبع النظرة النظرة فإن لك الأولى وليست لك الآخرة''۔
ترجمہ:  حضرت بریدہ راوی ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے فرمایا کہ علی ! نظر پڑ جانے کے بعد پھر نظر نہ ڈالو (یعنی اگر کسی عورت پر ناگہاں نظر پڑجائے تو پھر اس کے بعد دوبارہ اس کی طرف نہ دیکھو ) کیوں کہ تمہارے لیے پہلی نظر تو جائز ہے ( جب کہ اس میں قصد و ارادہ کو دخل نہ ہو) مگر دوسری نظر جائز نہیں ہے۔
اس حدیثِ مبارک سے معلوم ہوا کہ اگر کبھی ناگہاں کسی اجنبی پر نظر پڑ بھی جائے، تو آدمی کو اپنی نظریں جمائے رکھنا جائز نہیں، بلکہ فوراً اپنی نگاہوں کو پھیر لینا چاہیے، یہی حفاظتِ نظر کا طریقہ ہے، اور کسی نامحرم عورت کے ساتھ تنہائی میں بھی نہ ملے، کسی اللہ والے سے اصلاحی تعلق قائم کریں، تا کہ گناہوں سے حفاظت میں معاونت ہو۔
اس کے علاوہ مندرجہ ذیل دعاؤوں کا اہتمام کریں:
(1) اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ النِّسَاءِ۔
(2) اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْفَوَاحِشِ مَا ظَهَرَ مِنْهَا وَمَا بَطَنَْ۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 493 Apr 03, 2019
nazron ki hifazat aurton ky fitny /fitnay sy bachny /bachne ka zariea/zaria hai, "Eye protection" is a way to avoid women temptation.

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Women's Issues

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.