سوال:
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ جو بھی یتیم کے ساتھ اچھا سلوک کرے گا، وہ اور میں جنت میں اتنے قریب ہونگے جتنا کہ دو انگلیوں میں فاصلہ ہوتا ہے، کیا یہ صیح حدیث ہے؟
جواب: مذکورہ حدیث ان الفاظ کے ساتھ صحیح بخاری میں موجود ہے:
عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ رضی الله عنه قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اﷲِ صلی الله عليه وسلم : أَنَا وَکَافِلُ الْيَتِيْمِ فِي الْجَنَّةِ هٰکَذَا وَأَشَارَ بِالسَّبَّابَةِ وَالْوُسْطٰی، وَفَرَّجَ بَيْنَهُمَا شَيْئًا.
(الصحیح البخاري ،کتاب الطلاق، باب اللّعان)
ترجمہ:
حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا: میں اور یتیم کی کفالت کرنے والا شخص جنت میں اِس طرح ہوں گے۔ اور (آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے) اپنی شہادت کی انگلی اور درمیانی انگلی سے اشارہ کیا اور دونوں کے درمیان کچھ فاصلہ رکھا۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی