سوال:
امام آخری قعدہ میں ہو اور کوئی نیت باندھے، لیکن اس کے بیٹھنے سے پہلے امام صاحب نے سلام پھیردیا، تو کیا اس شخص کو جماعت ملی؟
جواب: اگر مقتدی نے امام کے پہلے سلام کے حرف " م " کہنے سے پہلے پہلے تک تکبیر تحریمہ کہہ دی، تو اس کی اقتدا درست ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الدر المختار مع رد المحتار: (باب صفۃ الصلاة، 162/2)
" وتنقطع التحریمۃ بتسلیمۃ واحدة .....وتنقضی قدوۃ بالاول قبل" علیکم " بالمشہور. قال فی التجنیس : الامام اذا فرغ من صلاتہ، فلما قال : " السلام " جاء رجل واقتدی بہ قبل ان یقول علیکم، لایصیر داخلا فی صلاتہ".
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی