عنوان: بیوی، چار بہنیں اور چھ بھتیجوں میں میراث کی تقسیم(1209-No)

سوال: ایک شخص کا انتقال ہوا، مرحوم کے والدین مرحوم سے پہلے وفات پاگۓ تھے، مرحوم کی زوجہ زندہ ہیں، بھائیوں کی وفات مرحوم سے پہلے ہوگئی ہے، مرحوم کے 3 بھائی تھے، مرحوم کی 4 بہنیں زندہ ہیں، اس کے علاوہ پانچ بھتیجے اور 7 بھتیجیاں ہیں۔
مرحوم کا تعلق ایک متوسط گھرانے سے تھا، ایک چھوٹا فلیٹ، ایک گاڑی اور کچھ کیش ہے،زوجہ کے رہنے کے لئے یہی ٹھکانہ ہے، تو وہ یہ سب تقسیم کردیں یا اس کو کراۓ پر دے کر گزر اوقات کریں ۔
ان حالات میں مرحوم کی زوجہ کیا کریں، وضاحت فرما دیں، اللہ تعالیٰ جزائے خیر دے آمین.

جواب: مرحوم کی تجہیز و تکفین، قرض کی ادائیگی اور اگر مرحوم نے کوئی جائز وصیت کی ہو، تو اُسے 1/3 تہائی مال میں نافذ کرنے کے بعد مرحوم کی جائیداد منقولہ و غیر منقولہ کل مال کے بہتر (72) حصے کیے جائیں گے، جس میں سےمرحوم کی بیوی کو اٹھارہ (18) حصے، ہر بہن کو بارہ (12) حصے اور مرحوم کے ہر ایک بھتیجے کو ایک (1) حصہ ملے گا اور بھتیجیاں محروم ہونگی، انہیں کچھ بھی نہیں ملے گا۔
اگر وراثت کو فیصد کے اعتبار سے تقسیم کرنا ہو، تو ہر ایک کا حصہ یوں ہوگا
بیوی 25 %
ہر ایک بہن 16.66666 %
ہر ایک بھتیجا 1.38888 %

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکریم: (النساء، الایة: 11)
یُوۡصِیۡکُمُ اللّٰہُ فِیۡۤ اَوۡلَادِکُمۡ لِلذَّکَرِ مِثۡلُ حَظِّ الۡاُنۡثَیَیۡنِ ۚ فَاِنۡ کُنَّ نِسَآءً فَوۡقَ اثۡنَتَیۡنِ فَلَہُنَّ ثُلُثَا مَا تَرَکَ ۚ وَ اِنۡ کَانَتۡ وَاحِدَۃً فَلَہَا النِّصۡفُ ؕ....الخ

و قوله تعالی: (النساء، الایة: 12)
وَ لَہُنَّ الرُّبُعُ مِمَّا تَرَکۡتُمۡ اِنۡ لَّمۡ یَکُنۡ لَّکُمۡ وَلَدٌ ۚ فَاِنۡ کَانَ لَکُمۡ وَلَدٌ فَلَہُنَّ الثُّمُنُ مِمَّا تَرَکۡتُمۡ مِّنۡۢ بَعۡدِ وَصِیَّۃٍ تُوۡصُوۡنَ بِہَاۤ اَوۡ دَیۡنٍ ؕ....الخ

الھندیۃ: (450/6، ط: دار الفکر)
الخامسة - الأخوات لأب وأم للواحدة النصف وللثنتين فصاعدا الثلثان، كذا في خزانة المفتين ومع الأخ لأب وأم للذكر مثل حظ الأنثيين

و فیھا ایضاً: (451/6، ط: دار الفکر)
(الباب الثالث في العصبات) وهم كل من ليس له سهم مقدر ويأخذ ما بقي من سهام ذوي الفروض وإذا انفرد أخذ جميع المال، كذا في الاختيار شرح المختار۔۔۔ فأقرب العصبات الابن۔۔ثم الأخ لأب وأم۔۔۔ثم ابن الأخ لأب وأم

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 485 Apr 05, 2019
biwi, chaar behnon/behnein aur che/6/chay bhatijon/bhateejon mein meeras/meerath ki taqseem , the division/distribution of meerath/meeras between a wife, 4 sisters and 6 nephews

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Inheritance & Will Foster

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.