عنوان: میزان بینک کے اسلامک نیا پاکستان سرٹیفکیٹ (INPC) میں سرمایہ کاری کرنا(12272-No)

سوال: سوال عرض خدمت یہ ہے کہ کیا میزان بینک کے ساتھ نیا پاکستان اسلامک سرٹیفیکٹ میں انوسٹمنٹ کرنا صحیح ہے اور کیا اس سے حاصل ہونے والا منافع بھی کیا مکمل طور پر قابل استعمال اور جائز ہے؟ رہنمائی فرمائیں۔ جزاک اللہ

جواب: واضح رہے کہ جو غیر سودی بینک مستند علماء کرام کی نگرانی میں شرعی اصولوں کے مطابق معاملات سرانجام دے رہے ہیں، ان کے ساتھ معاملہ کرنے کی گنجائش ہے٬ اور ہماری معلومات کے مطابق میزان بینک فی الحال مستند علماء کرام کی نگرانی میں کام کر رہا ہے٬ اس لئے ان کے ساتھ معاملہ کرنے کی گنجائش ہے٬ تاہم وقتاً فوقتاً معلومات لیتے رہنا چاہئے، تاکہ بعد میں اگر خدانخواستہ بینک کی طرف سے علماء و مفتیان کرام کے بتائے ہوئے طریقہ سے انحراف سامنے آئے تو اس وقت کی صورتحال کا حکم معلوم ہوسکے۔

واللہ تعالیٰ أعلم بالصواب
دار الافتاء الاخلاص،کراچی


Print Full Screen Views: 398 Nov 02, 2023
meezan bank k islamic naya pakistan certificate (INPC) me sarmaya kari karna

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Loan, Interest, Gambling & Insurance

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.