عنوان: صلاۃ التسبیح دو دو رکعت کرکے پڑھنے کا حکم(12285-No)

سوال: میرا سوال ہے کہ صلوة التسبیح کو چار رکعت کی ہی نیت سے پڑھنا چاہیے یا دو دو رکعت کرکے بھی پڑھ سکتے ہیں؟

جواب: واضح رہے کہ جن احادیثِ مبارکہ میں صلاۃ التسبیح کی فضیلت وارد ہے، ان کے ظاہر سے یہی معلوم ہوتا ہے کہ یہ چار رکعت پر مشتمل ایک مربوط نماز ہے، جسے دو قعدوں اور ایک سلام کے ساتھ ادا کیا جائے گا، اس لیے بہتر یہی ہے کہ یہ نماز ایک سلام کے ساتھ ہی ادا کی جائے۔ تاہم چونکہ احادیث مبارکہ میں یہ نماز ایک سلام کے ساتھ پڑھنے کی صراحت وارد نہیں ہے، لہذا اگر کوئی دو سلاموں کے ساتھ ادا کرنا چاہے تو اس کی بھی گنجائش ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

رد المحتار: (27/2، ط: دار الفكر)
(قوله وأربع صلاة التسبيح إلخ) يفعلها في كل وقت لا كراهة فيه، أو في كل يوم أو ليلة مرة، وإلا ففي كل أسبوع أو جمعة أو شهر أو العمر، وحديثها حسن لكثرة طرقه.... وهي أربع بتسليمة أو تسليمتين، يقول فيها ثلثمائة مرة «سبحان الله، والحمد لله ولا إله إلا الله، والله أكبر»

مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح: (994/3، ط: دار الفكر)
(أربع ركعات) : ظاهره أنه بتسليم واحد ليلا كان أو نهارا

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 497 Nov 06, 2023
salatul tasbeeh 2 2 rakat karke parhne ka hukum

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.