عنوان: ڈیبٹ کارڈ ڈسکاؤنٹ سے فائدہ اٹھانے کا حکم(1243-No)

سوال: ڈیبٹ کارڈ بنوانے کی صورت میں مختلف کمپنیاں یا ریسٹورنٹ ڈسکاؤنٹ دیتے ہیں، ان ڈسکاؤنٹ سے فائدہ اٹھانے کا کیا حکم ہے؟

جواب: 1_ ڈیبٹ کارڈ (Debit Card)کے استعمال پر ملنے والے ڈسکاؤنٹ کے جائز اور ناجائز ہونے میں درج ذیل تفصیل ہے:
1۔ ڈیبٹ کارڈ کے ذریعہ ادائیگی کی صورت میں کچھ پیسوں کی رعایت (Discount) ملتی ہے، اگر یہ رعایت بینک کی طرف سے ملتی ہو، تو اس صورت میں اس رعایت کا حاصل کرنا شرعاً ناجائز ہوگا، کیوں کہ یہ رعایت بینک کی طرف سے کارڈ ہولڈر کو اپنے بینک اکاؤنٹ کی وجہ سے مل رہی ہے، جو شرعاً قرض کے حکم میں ہے اور جو فائدہ قرض کی وجہ سے حاصل ہوتا ہے، وہ سود کے زمرے میں آتا ہے۔
2۔ اگر یہ رعایت  اس ادارے کی جانب سے ہو، جہاں سے کچھ خریدا گیا ہے یا وہاں کھانا کھایا گیا ہے، تو یہ اس ادارے کی طرف سے تبرع و احسان ہونے کی وجہ سے جائز ہوگا۔
3۔ اگر رعایت دونوں کی طرف سے ہو، تو بینک کی طرف سے دی جانے والی رعایت درست نہ ہوگی۔
4۔ رعایت نہ تو بینک کی طرف سے ہو اور نہ ہی جس ادارے سے خریداری ہوئی ہے، اس کی طرف سے ہو، بلکہ ڈیبٹ کارڈ بنانے والے ادارے کی طرف سے رعایت ہو، تو اگر اس ادارے کے تمام یا اکثر معاملات جائز ہوں اور ان کی آمدن کل یا کم از کم اکثر حلال ہو، تو اس صورت میں ڈسکاؤنٹ سے مستفید ہونے کی اجازت ہوگی۔
5۔ اگر معلوم نہ ہوکہ یہ رعایت کس کی طرف سے ہے؟ تو پھر اجتناب کرنا چاہیے۔
واضح رہے کہ یہ حکم سودی بینکوں کے ڈیبٹ کارڈ کے متعلق ہے، باقی غیر سودی بینکوں کے معاملات کی نگرانی مفتی حضرات کر رہے ہوتے ہیں اور انہوں نے اس ڈسکاؤنٹ کے استعمال کے جواز کے لئے شرعی اصولوں کی پاسداری کی ہوتی ہے، لہذا جن حضرات کو ان علمائے کرام پر اعتماد ہو، ان کے لئے اس ڈسکاؤنٹ کو حاصل کرنے کی گنجائش ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الاشباہ و النظائر: (226/1، ط: دار الکتب العلمیة)
کل قرض جر نفعا حرام۔

الھندیۃ: (343/5، ط: دار الفکر)
آكل الربا وكاسب الحرام أهدى إليه أو أضافه وغالب ماله حرام لا يقبل، ولا يأكل ما لم يخبره أن ذلك المال أصله حلال ورثه أو استقرضه، وإن كان غالب ماله حلالا لا بأس بقبول هديته والأكل منها، كذا في الملتقط.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 2804 Apr 12, 2019
debit card ka discount sy faida uthany ka hukum, Order to take advantage of debit card discount

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Business & Financial

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.