سوال:
برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں کہ میزبان بینک میں اکاؤنٹ کھول کر اسکی اسکیم سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں؟اسمیں کہیں سود کا چکر تو نہی ہے ؟ جزاک اللہ
جواب: واضح رہے کہ اسلامی بینکوں میں تمام عقود (Transactions ) کی نگرانی باقاعدہ طور پر مستند مفتی حضرات کررہے ہوتے ہیں، اس لیے جن حضرات کو ان مفتی حضرات کی رائے پر اعتماد ہے، ان کے لیے اسلامی بینک سے معاملہ کرنے کی گنجائش ہے۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی