سوال:
حضرت ! اگر ہم ایک دوست سے کرنسی ایکسچینج کرتے ہوئے، اسے متبادل رقم مارکیٹ ریٹ سے کچھ کم یا زیادہ باہمی رضا مندی سے دے دیں، تو کیا یہ کچھ کم یا زیادہ رقم سود میں شمار تو نہیں ہوگی؟
جواب: مختلف ملکوں کی کرنسی کا کمی بیشی کے ساتھ تبادلہ جائز ہے، بشرطیکہ معاملہ نقد ہو۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الھدایۃ: (باب الربا، 104/3)
وإذا عدم الوصفان ، الجنس والمعنی المضموم إلیہ ، حلّ التفاضل والنسأ لعدم العلۃ المحرمۃ ، والأصل فیہ الإباحۃ ، وإذا وجدا حرم التفاضل والنسأ لوجود العلۃ ، وإذا وجد أحدہما وعدم الآخر ، حلّ التفاضل وحرم النسأ ۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی