سوال:
پچاس ہزار کی خریداری کرنے پر قرعہ اندازی کے ذریعہ موٹر سائیکل انعام میں ملتی ہے، کیا اس قرعہ اندازی میں حصہ لے سکتے ہیں؟
جواب: واضح رہے کہ صورت مسئولہ میں دکاندار کا اپنے گاہکوں کو خریداری کی ترغیب دینے کے لیے، قرعہ اندازی کی صورت میں ایسے پر کشش انعامات کی پیشکش کرنا شرعا جائز ہے، اور اس سے فائدہ اٹھانا بھی خریدار کے لیے جائز ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
بحوث في قضایا فقہیة معاصرة: (کتاب البیوع، 259/3)
"إن مثل ہذہ الجوائز التي تمنح علی أساس عمل عملہ أحد لا تخرج عن کونہ تبرعاً وہبةً؛ لأنہا لیس لہا مقابل، وأن العمل الذي عملہ الموہوبُ لہ لم یکن علی أساس الإجارة أو الجہالة، حتی یقال: إن الجائزة أجرة لعملہ، وإنما کان علی أساس الہبة للتشجیع، وجاء في الموسوعة الکویتیة: الأصل إباحة الجائزة علی عمل مشروع سواء کان دینیًا أو دنیویًا لأنہ من باب الحث علی الخیر والإعانة علیہ بالمال، وہو من قبیل الہبة ".
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی